Banner

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ خواتین کے مالی حقوق کے حصول کے لیے ایک سنگِ میل

featured
Share

Share This Post

or copy the link

اسلام آباد: عورت فاؤنڈیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس محسن اختر کیانی کے حالیہ فیصلے پر گہرے اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ شادی کے بعد شوہر کی جانب سے حاصل کی جانے والی ازدواجی جائیداد، بشمول گھریلو اشیاء، میں شادی کے خاتمے کی صورت میں بیوی کو حصہ لینے کا حق حاصل ہوگا۔
عورت فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل نے اس فیصلے کو پاکستان میں عائلی قوانین کے حوالے سے عدالتی رہنمائی کی تاریخ میں ایک سنگِ میل قرار دیا ہے، جنہیں بصورتِ دیگر بڑی حد تک نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ یہ فیصلہ شادی کے دوران خواتین کے مالی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جس سے ان کی معاشی خودمختاری کو فروغ ملے گا اور ازدواجی تعلقات میں تنازعات کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
عورت فاؤنڈیشن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمہ “عماره وقاص بنام محمد وقاص راشد و دیگر (W.P. No. 365 of 2023)” میں ازدواجی جائیداد کی تقسیم اور طلاق کے بعد نان و نفقہ کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا ہے، اور خواتین کے بعد از طلاق نان و نفقہ اور ازدواجی جائیداد میں حقوق کو تسلیم کیا ہے۔
عورت فاؤنڈیشن نے مزید بتایا کہ فیصلے کے پیراگراف 34 میں تجویز دی گئی ہے کہ نکاح نامہ میں ایک علیحدہ کالم شامل کیا جائے، جس میں یہ واضح کیا جائے کہ شادی کے دوران شوہر کی ملکیت یا خریدی گئی جائیداد کو برابر تقسیم کیا جائے گا۔
فیصلے میں بلا ابہام یہ بھی کہا گیا ہے کہ “اس ضمن میں ہر بچی کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر اس کے ازدواجی حقوق کے بارے میں آگاہی دی جائے، اور وہ نکاح نامہ کے موجودہ فارم کے کالم نمبر 18 میں، مقدمہ W.P. No. 365 of 2023 کی طرز پر، اپنے حقوق کا حوالہ دے سکے۔ ایسے شرائط آئینی تقاضوں اور سیڈا (CEDAW) کے تحت فراہم کردہ تحفظات، جس کی پاکستان نے توثیق کی ہے، کے مطابق ہر پہلو سے قانونی طور پر قابلِ نفاذ ہوں گی۔”
جسٹس محسن اختر کیانی کا یہ فیصلہ ہمہ جہت ہے اور پاکستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور صنفی مساوات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ خواتین کے مالی حقوق کے حصول کے لیے ایک سنگِ میل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us