Banner

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری، سفیر اور عملہ محفوظ

featured
Share

Share This Post

or copy the link

تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور سفیر کی رہائشگاہ کے قریب شدید بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم تمام پاکستانی سفارتی عملہ محفوظ رہا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق رات تقریباً 8 بجے کے قریب بمباری کا آغاز ہوا، جس کے دوران سفارتخانے کے اطراف میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ بتایا گیا ہے کہ سفارتخانے کے سامنے ایرانی فوج کا مرکز ’ارتش‘ موجود ہے، جو ممکنہ طور پر حملے کا نشانہ تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو پاسداران کے زیر انتظام علاقے میں مقیم ہیں، جہاں بھی بمباری کی گئی، تاہم خوش قسمتی سے نہ سفارتخانے کو نقصان پہنچا اور نہ ہی سفیر کی رہائشگاہ متاثر ہوئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ سفیر مدثر ٹیپو تقریباً 20 رکنی عملے کے ساتھ معمول کے مطابق فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ایک سینئر سفارتکار کے مطابق دھماکے انتہائی شدید تھے جس سے عملہ کچھ دیر کے لیے پریشان ہوا، تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کشیدہ صورتحال کے باوجود پاکستانی سفارتی عملہ اپنی ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور حالات پر مسلسل کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے قریب بمباری، سفیر اور عملہ محفوظ

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us