Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

’ایران جنگ میں ہمیں کسی مدد کی ضرورت نہیں‘، اتحادیوں کے انکار پر امریکی صدر برہم ہوگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایک مضبوط اور خودمختار ملک ہے جو اپنے فیصلے خود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اسے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں واضح کیا کہ اتحادی ممالک کی جانب سے مدد نہ ملنے کے باوجود امریکا اپنی پالیسی پر قائم ہے۔

ٹرمپ نے نیٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد اس نازک وقت میں درست مؤقف اختیار نہیں کر رہا اور اسے امریکا کا ساتھ دینا چاہیے تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے آبنائے ہرمز سے متعلق فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میکرون جلد ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

انہوں نے جاپان، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک امریکی مؤقف سے اتفاق تو رکھتے ہیں، تاہم عملی سطح پر انہوں نے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔

واضح رہے کہ برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، جاپان، جنوبی کوریا اور چین پہلے ہی آبنائے ہرمز میں کسی ممکنہ کارروائی میں حصہ لینے سے انکار کر چکے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *