Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گیوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجآبنائے ہرمز کے قریب امریکی عملے والے جہاز پر ایرانی حملہ، متعدد افراد زخمیفیلڈ مارشل کے حوالے سے بیان پر دلی افسوس ہے، نثار کھہڑوبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 3 دہشتگرد ہلاک، بھاری اسلحہ برآمدہر مریض کو محفوظ اور بروقت طبی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی سینئر صحافی نصیر احمد پر تشدد اور حملے کی مذمتتحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی جانب سے سینئر صحافی نصیر احمد پر حملے کی مذمتسینئر صحافی نصیر احمد پر مبینہ تشدد، کوئٹہ پریس کلب اور بی یو جے کی شدید مذمتمسلم لیگ ن نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کےلئے عملی اقدامات کیے، سلیم کھوسہکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرمت کے سلسلے میں بجلی بندر ہے گی

متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد اور زخمیوں کا مفت علاج یقینی بنایا جائے گا،روبینہ خالد

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نےآج شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گذشتہ روز افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والی مستحق خواتین کی عیادت کی۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار حبیب الرحمن، ہسپتال کے ایم ایس اور بی آئی ایس پی کے افسران بھی موجود تھے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے زخمی خواتین کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے۔
اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظائف کی رقوم کی تقسیم پارٹنر بینکوں کے ذریعے کی جاتی ہے، تاہم اس واقعے کے تناظر میں متعلقہ بینک کی غفلت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی خواتین کا علاج بالکل مفت کیا جائے گا اور متاثرہ خاندانوں کے بچوں کے تعلیمی وظائف بھی جاری رہیں گے تاکہ ان کی تعلیم متاثر نہ ہو۔
سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ پُرانے ادائیگی نظام کے تحت یہ آخری قسط ادا کی گئی تھی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق آئندہ سہ ماہی سے ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے کی جائیں گی، جس کا مقصد مستحق خواتین کو باعزت، بروقت اور شفاف طریقے سے رقوم کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام میں رقوم کی تقسیم پارٹنر بینکوں کے ذریعے کی جا رہی ہے، تاہم نئے نظام کے نفاذ سے بینک ریٹیلرز کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا اور ادائیگی کا نظام مزید شفاف اور مؤثر بنایا جائے گا۔
بعد ازاں، سینیٹر روبینہ خالد حادثے میں جاں بحق ہونے والی بی آئی ایس پی کی چار مستحق خواتین انور مائی (چک 123)، پروین بی بی (چک 123)، شہناز خاتون (چک 125) اور علیمہ خاتون (چک 114) کے گھر بھی گیں۔ انہوں نے مرحوم خواتین کے لئے دعائے خیر کی، اہل خانہ سے تعزیت کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *