Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

عید کے دنوں میں ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

کراچی/اسلام آباد (ویب ڈیسک) – نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کی پیش گوئی جاری کی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان کے کچھ حصوں میں آج سے 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، جس پر صوبائی اور ضلعی ادارے الرٹ رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، چکوال، سرگودھا اور میانوالی میں جزوی ابرآلودگی اور چند مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور میں 2 روز مسلسل بارش سے موسم خوشگوار رہے گا اور درجہ حرارت عید پر کم رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد اور جنوب مغرب سے ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *