Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

نور فاؤنڈیشن گوادر، بے سہارا فیملیز کے لیے امید کی کرن

رپورٹ: ایم اسلم گدور

گوادر: نور فاؤنڈیشن گوادر کی جانب سے انسانیت کی خدمت اور سماجی فلاح و بہبود کا سلسلہ نہایت احسن انداز میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نور فاؤنڈیشن گوادر کی چیئرمین اور انسان دوست سماجی شخصیت میڈم صدف گل رخشانی کی قیادت میں فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ دن بدن وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ وہ عرصۂ دراز سے گوادر اور گردونواح میں مستحق اور بے سہارا خاندانوں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں اور خاموشی کے ساتھ خدمتِ انسانیت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقامی سطح پر انہیں ایک دردِ دل رکھنے والی سماجی کارکن اور غریب و نادار طبقے کی ہمدرد شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں حالیہ دنوں نور فاؤنڈیشن گوادر کی جانب سے مستحق اور بے سہارا بچوں میں عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے کپڑوں کی تقسیم کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس فلاحی مہم کے تحت پہلے مرحلے میں لڑکوں میں نئے کپڑے تقسیم کیے گئے جبکہ دوسرے مرحلے میں بچیوں کو بھی عید کے خوبصورت ملبوسات فراہم کیے گئے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں برابر شریک ہو سکیں۔ کپڑوں کی تقسیم کے دوران بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسرت کے تاثرات دیکھنے کے قابل تھے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ایسے اقدامات معاشرے میں امید اور محبت کا پیغام دیتے ہیں۔ اس فلاحی سرگرمی میں غریب پرور مخیر شخصیات کی جانب سے خصوصی تعاون قابلِ تحسین رہا، جبکہ دیگر ڈونرز نے بھی بھرپور انداز میں اس کارِ خیر میں حصہ لیا۔ نور فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہونے والی اس خدمتِ خلق کی سرگرمی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ اگر نیت نیک ہو تو معاشرے کے مخیر افراد اور ادارے مل کر ضرورت مند طبقے کی مدد کے لیے آگے آ سکتے ہیں۔

نور فاؤنڈیشن کی سربراہ میڈم صدف گل رخشانی نے اس موقع پر سماج دوست شخصیات / معاونین و ڈونرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون کے بغیر ایسے فلاحی کام ممکن نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے صاحبِ حیثیت افراد کو چاہیے کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آئیں تاکہ محروم طبقے کو بھی خوشیوں میں شریک کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نور فاؤنڈیشن کا مقصد صرف وقتی امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ معاشرے میں احساسِ ذمہ داری، ہمدردی اور باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینا ہے میڈم صدف گل رخشانی کی قیادت میں نور فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ آخر میں فاؤنڈیشن کی جانب سے تمام مخیر حضرات، ڈونرز اور معاونین کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ جن جن لوگوں نے اس کارخیر میں حصہ ڈالا ہے اللہ تعالیٰ انہیں ہمیشہ خوش رکھے، ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور انہیں انسانیت کی خدمت کے اس مقدس سفر میں ثابت قدمی نصیب کرے- و مزید خدمت خلق کے جذبے کو وسیع کرے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *