Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایفکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خانسورینج: 34 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دلخراش سانحہ ہے، کاشف حیدریمیڈیا ورکرز کے مسائل کا حل حکومت کی زمہ داری ہے، بی ایم ایف

رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم جاری ہے، احسام الدین کاکڑ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات اور وژن کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحق اور نادار خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی جانب سے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت راشن کی تقسیم کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔اسی سلسلے میں خیزی چوک کے مقام پر واقع کیتھولک چرچ میں 130،میتھو ڈسٹ چرچ میں 300جبکہ ایموپیلا ویلفیئر سوسائٹی میں 60 مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے۔ راشن کی تقسیم کا عمل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی کی نگرانی میں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک احسام الدین کاکڑ ،اسپیشل مجسٹریٹ سٹی ڈاکٹر عمران زیب اور اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار کی موجودگی میں شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کچلاک نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج حقیقی مستحقین تک پہنچے تاکہ انہیں اس مقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی واضح ہدایات ہیں کہ بلا تفریق مذہب و مسلک تمام مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے اور اسی پالیسی کے تحت اقلیتی برادری کے مستحق خاندانوں کو بھی راشن فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں مسلسل سرگرم عمل ہیں اور رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کے عمل کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے انتظامی افسران خود نگرانی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *