Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجدھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثرایران سے ڈیل ہو یا نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی، ٹرمپسونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہکوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرصحافی نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجدھابیجی پمپنگ کمپلیکس کے قریب آگ، کے ڈبلیو ایس سی کی کیبلز متاثرایران سے ڈیل ہو یا نہ ہو، جنگ میں جیت امریکا کی ہوگی، ٹرمپسونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہکوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

نوجوان طلباءمعاشرے میں تبدیلی کےلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب

بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں، نیب بلوچستان نے12 مارچ 2026 کو ایف جی بوائز ڈگری کالج کوئٹہ کینٹ میں ”نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباءکے کردار” کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں بالخصوص طلباءکو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا تھا۔ نیب بلوچستان کے افسران کے ایک وفد نے خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان کی قیادت میں طلباءاور فیکلٹی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے نیب کے وژن، مشن اور بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے میں طلباءکے اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباءمعاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے طلباءکو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کو اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں، اور بدعنوانی کی کسی قسم کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کو کرپشن کی اقسام کے طور پر گرداناگیا اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ رویے ہمارے معاشرے میں معمول بن چکے ہیں۔ اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ طلباءبدعنوانی کے خلاف شعور حاصل کر یں تا کہ ایمانداری، دیانتداری اور جوابدہی کے درس کومزید فروغ دیا جا سکے۔ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلباءکی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس موقع پر ایف جی بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل عاطف عظیم و دیگر فیکلٹی ممبران، نے نیب بلوچستان کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی انسداد بدعنوانی کی مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ سیمینار کا اختتام پر نیب کی جانب سے پرنسپل ایف جی کالج کو یادگاری شیلڈ دی گئی۔ بعدازاں کالج میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں نیب افسران، کالج کے اساتذہ، لیکچرارز اور طلباءنے شرکت کی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *