Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچکوہاٹ میں پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق،30 زخمیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچ

میرواہ گورچانی کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی گھر کے دو معصوم بچوں سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے

میرواہ گورچانی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مین میرپورخاص روڑ المعروف قاتل روڑ پر حادثات روز کا معمول بن گئے دوسری جانب روڑ کے دونوں اطراف ناجائز تجاوزات نے صورتحال مزید گھمبیر بنا دی ہے-گزشتہ روز میرواہ گورچانی کے قریب مین میرپورخاص روڑ پر واقع گوٹھ چودھری غلام محمد آرائیں اسٹاپ پر ایک تیز رفتار مسافر ایئر کنڈیشنر کوچ نمبر JC-2445 ایک موٹر سائیکل سوار محمد اعظم آرائیں کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ گئی- خوفناک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو معصوم بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ چار شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی میرواہ گورچانی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ہلاک شدگان و زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ ہسپتال میرواہ گورچانی منتقل کر دیا- جہاں پر ڈاکٹرز نے 28 سالہ گومی زوجہ لال چند کولہی ،5 سالہ راجا عرف راجو ولد لال چند کیلاش ولد رمیش کی موت کی تصدیق کی-جبکہ زخمیوں میں لال چند ولد پربھات کولہی،گجراں زوجہ رمیش کولہی ،راہول ولد لال چند اور گوٹھ چودھری غلام محمد آرائیں کا رہائشی اعظم ولد عنایت آرائیں شامل ہیں-ادھر لال چند ولد پربھات کولہی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا- باقی تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا گیا -حادثے کے شکار ہندو خاندان سے تعلق رکھنے والے بدقسمت افراد گوٹھ مٹھو ڈیر فقیر تعلقہ سندھڑی کے رہائشی تھے جو کہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے سلور موری جھڈو جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے ادھر میرواہ گورچانی پولیس نے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور اے سی کوچ اور دونوں موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لی-ادھر حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹاؤن کمیٹی میرواہ گورچانی کے وائیس چیئرمین ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ ،نوجوان کونسلر معظم منظور رستمانی ،سابق کونسلر شاہد مغل اور شہری بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے اور اس المناک حادثے میں چار قیمتی انسانی زندگیوں کے ضائع ہونے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا-, ادھر شہریوں نے کمشنر میرپورخاص ،ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مین میرپورخاص روڑ پر قائم ناجائز تجاوزات کا فلفور خاتمہ کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے-

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *