Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، عدالت کا میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ پیش ہوئے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی موجود تھے۔

سردار لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان اکتوبر سے دائیں آنکھ کی بینائی کے مسئلے کا شکار ہیں، جیل ڈاکٹروں نے معاملہ نارمل قرار دیا، مگر بینائی تقریباً ختم ہونے پر انہیں پمز منتقل کیا گیا اور فیملی و وکلاء کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے، جس میں بانی کے ذاتی معالجین بھی شامل ہوں، اور جیل رولز کے مطابق فیملی کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو میڈیکل بورڈ میں شامل کرنے اور فیملی کے ساتھ رابطے میں رہنے کی ہدایت دی۔

فیصلے کے مطابق میڈیکل بورڈ طے کرے گا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنا ہے یا نہیں، اور چیف کمشنر اسلام آباد اس بورڈ کی تشکیل کریں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *