Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

سہولت کی فراہمی

سہولت کی فراہمی
تحریر: سمیرا راجپوت
تربت میں شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکت کی اور اس منصوبے کو عوامی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ ترجمان حکومت بلوچستان میر اصغر رند، صوبائی وزیر بلدیات سردار ظہور احمد بلیدی اور صوبائی وزیر شعیب نوشیروانی بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں سرکاری حکام، معززینِ شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر اور جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ تربت میں گرین بس سروس کا آغاز شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لانے اور عوام کو آرام دہ، محفوظ اور سستی سفری سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت روزانہ ہزاروں شہری اس جدید ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید ہوں گے۔ شہر میں متعدد جدید بس اسٹاپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ بسیں مختلف روٹس پر چلیں گی تاکہ شہریوں کو آسان اور تیز رفتار سفر کی سہولت میسر آ سکے۔
تقریب میں موجود دیگر رہنماؤں نے بھی اس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید پبلک ٹرانسپورٹ نظام کسی بھی شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گرین بس سروس کے آغاز سے تربت میں شہری ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا اور عوام کو بڑی سہولت میسر آئے گی۔
آخر میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت صوبے کے دیگر شہروں میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے متعارف کرائے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ تربت میں گرین بس سروس کا آغاز ایک جدید اور ترقی یافتہ بلوچستان کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *