Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہسیٹلائٹ ٹاؤن میں گیس پریشر کی کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشانحب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویشسیاسی مخالفین کی کردار کشی کرنے والے خود رسوائی کا سامنا کریں گے، مولانا عبدالرحمن رفیقسعودی پاکستان پرائیویٹ ایکویٹی فنڈ کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخطتربیلا توسیعی پن بجلی منصوبہ؛ کھدائی کے دوران چٹان گرنے سے پانی پاور ہاؤس میں داخل12 صوبوں کا معاملہ، آئینی ترامیم آئندہ سال منظور ہوئیں تو عملدرآمد 2029 انتخابات کے بعد ہوگامیرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصفاوباڑو کے رہائشی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، کامران محمود عباسی کا الزام، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہپی۔بی۔ 44 میں ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا اظہار تشکرعوام کو علاج معالجہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر رفیق گنیہ

حب: پی ایچ ای کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ بلی برآمد، شہریوں میں تشویش

حب (نمائندہ خصوصی)
محکمہ پی ایچ ای حب کے زمہ داران افسران کی عدم توجہی، غلفت اور غیر زمہ داری کی انتہاء کردی ہے محکمہ پی ایچ ای حب اسٹوریج تالاب سے مردہ حالت میں بلی برآمد ہونے پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
حب شہر عوام کو مضر صحت پانی فراہم کرنے پر عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہیکہ اس سنگین صورتحال واقع کا فوری نوٹس لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق:

حب شہر کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں نے کہا کہ حب شہریوں کو محکمہ پی ایچ ای(پبلک ہیلتھ انجینئرنگ) حب پینے کے پانی کے مین اسٹوریج تالاب سے مردہ حالت میں بلی برآمد ہونے پر محکمہ (پبلک ہیلتھ انجینئرنگ) حب زمہ دار افسران کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں حب شہر کے عوام کو پانی فراہم کرنے والے محکمہ پی ایچ ای (پبلک ہیلتھ انجینئرنگ) حب کے مین اسٹوریج تالاب سے بلی مردہ حالت میں برآمد زیر تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے حب شہر کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی شہریوں کا بنیادی حق ہے صاف ستھرا پانی فراہم کرنا متعلقہ محکمے پی ایچ ای اور افسران کی زمہ داری ہے لیکن متعلقہ ادارے کی جانب سے صفائی اور نگرانی کے مؤثر انتظامات نہ ہونے کے باعث شہریوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے حب شہر کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں کا کہنا ہیکہ محکمہ پی ایچ ای پورے حب شہر میں صرف 30 فیصد لوگوں پانی فراہم کر ریا ہے وہ بھی مضر صحت پانی فراہم کر رہا ہے جوکہ لمحہ فکریہ کی بات سے کم نہیں ہے جبکہ حب شہر کے 70 فیصد زائد عام عوام غریب لوگ پی ایچ ای حب کی پانی سے محروم ہیں مہنگے ترین دامو پر واٹر ٹینکر مافیاں کے رحم و کرم پر انکا گزر پسر ہے۔
حب شہر کے عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے محکمہ پی ایچ ای (پبلک ہیلتھ انجینئرنگ) حب کے مین اسٹوریج تالاب سے ایک مردہ حالت میں بلی برآمد ہوئی ہے جس سے شہریوں میں شدید تشویش لہر دوڑ گئی واقعے کے مطابق محکمہ پی ایچ ای حب کے واٹر سپلائی تالاب میں گندگی اور آلودگی کا باعث یہ ہے کہ شہری مضر صحت اور گندا پانی پینے پر مجبور ہیں تالاب میں مردہ جانور کی موجودگی نے پانی کی آلودگی کے خدشات کو مزید سنگین بنا دیا ہے حب شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای حب کی جانب سے تالاب کی صفائی اور پانی کے معیار کی جانچ نہ ہونے کے سبب حب شہر میں خطرناک امراض، بشمول گیسٹرو، ہیضہ اور پیٹ کی دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے حب شہر کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی نے حکومت بلوچستان اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر حب، کمشنر لسبیلہ محکمہ صحت اور محکمہ پی ایچ ای کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے محکمہ پی ایچ ای مین اسٹوریج تالاب کی ہنگامی بنیادوں پر مکمل صفائی اور جراثیم کش اقدامات کیے جائیں، جبکہ شہریوں کو فراہم کیے جانے والے پانی کے نمونوں کی لیبارٹری سے جانچ کروا کر پانی کے معیار کو یقینی بنایا جائے واضح رہے کہ ماضی میں محکمہ پی ایچ ای حب کے تالاب میں ایسے واقعات رونماء ہو چکی ہیں۔
حب شہر کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اعلیٰ حکام، محکمہ صحت، کمشنر لسبیلہ اور ڈپٹی کمشنر حب مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پی ایچ ای (پبلک ہیلتھ انجینئرنگ) حب غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں حب کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کیا جا سکے اور ایسے واقعات دوبارہ رونماء نہ ہوں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *