Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

قائم پور میں حضرت بابا بزرگؒ کا تین روزہ عرس میلہ عقیدت و احترام سے اختتام پذیر

قائم پور (سپیشل رپورٹر) بستی جلمانہ پتی قائم پور میں حضرت بابا بزرگ رحمت اللہ علیہ کے دربار کا سالانہ 3 روزہ عرس میلہ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیامیلے کا انعقاد میلا مالک عمران خان چنڑ کی زیر نگرانی کیا گیا۔ پہلے روز محفل نعت منعقد ہوئی جس کی زیر صدارت پیر مقبول ہاشمی قریشی سید پیر محسن شاہ گیلانی نے کی جس میں ملک کے معروف نعت خواں اور علماء کرام نے شرکت کی اور بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا تلاوت نامور مولانا قاری غلام علی سگو نے کی اور نعت شریف حافظ محمد ساجد فریدی نعت شریف پڑھ کر دلوں کو منور کیا اس موقع پر زائرین کے لیے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا تھا
دوسرے اور تیسرے روز روایتی پنجابی کھیل کبڈی کے سنسنی خیز مقابلے ہوئے، جس میں ملک بھر کے نامور کبڈی کھلاڑیوں نے حصہ لے کر شائقین کو محظوظ کیا۔ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میلا مالک عمران خان چنڑ نے انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر عارف خان چنڑ منظور خان چنڑ غلام علی خان چنڑ غلام فرید چنڑ امام بخش چنڑ محمد بخش تہیم سلمان خان چنڑ تنویر خان چنڑ منظور خان ورک حافظ عبدالشکور چنڑ ملک اسلم چنڑ ملک سعید چنڑ صدر مرکزی پریس کلب قائم پور اور دیگر موجود تھے
تین روزہ عرس میلے میں علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں، معززین سیاسی و سماجی شخصیت اور علاقہ شائقین کبڈی نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *