Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسعکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقادمدارس کو رجسٹریشن کے نام پر نوٹسز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، مولانا عبدالواسع

محمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر

محمد اصغر خان کھوسہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر، چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری کا خصوصی اعتماد اور مبارک باد

کراچی (نمائندہ خصوصی) نیشنل پیس کونسل آف پاکستان کے مرکزی چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری نے تنظیمی خدمات اور ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد اصغر خان کھوسہ کو کراچی کے نائب صدر کے عہدے سے ترقی دے کر مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ مرکزی چیئرمین کی جانب سے خصوصی مبارک باد کا پیغام اور تعریفی پوسٹر بھی جاری کیا گیا ہے۔

اس موقع پر محمد اصغر خان کھوسہ نے مرکزی چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری اور نیشنل پیس کونسل پاکستان کی تمام مرکزی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد، عزت افزائی اور قومی سطح کی اہم ذمہ داری کو اپنے لیے اعزاز اور ایک بڑی قومی خدمت سمجھتے ہیں۔ ان شاء اللہ پاکستان بھر میں نیشنل پیس کونسل پاکستان کے منشور، نظریے اور اغراض و مقاصد کو عام کرنے، تنظیم سازی کو وسعت دینے اور قومی امن و یکجہتی کے پیغام کو ہر شہر، ہر ضلع اور ہر سطح تک پہنچانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سے محبت، قومی اتحاد، امن، برداشت، رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور افواجِ پاکستان سے والہانہ محبت ہماری تنظیم کے بنیادی پیغام کا حصہ ہیں۔ بالخصوص نوجوان نسل میں حب الوطنی، قومی ذمہ داری، ملکی سلامتی اور افواجِ پاکستان کے احترام کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محمد اصغر خان کھوسہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت، بے بنیاد پروپیگنڈے اور گمراہ کن مہمات کا مقابلہ دلیل، مستند حقائق، مثبت قومی بیانیے اور آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے کیا جائے گا۔ جو عناصر عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان بداعتمادی اور دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے منفی پروپیگنڈے کا مدلل اور مؤثر جواب دینا ہماری قومی و تنظیمی ذمہ داری ہے۔ ہم عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان محبت، اعتماد اور مضبوط رشتے کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نیشنل پیس کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری کے قومی نظریے، امن کے فلسفے اور پاکستان سے غیرمتزلزل محبت کے مشن پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ باعثِ فخر ہے کہ ہماری قیادت دن رات محنت کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، ریاستی اداروں کے احترام، افواجِ پاکستان سے محبت اور نوجوان نسل کی مثبت قومی تربیت کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔

محمد اصغر خان کھوسہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مرکزی چیئرمین اور تمام مرکزی قائدین کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے تنظیمی سرگرمیوں، قومی پیغام اور مثبت صحافتی و ابلاغی حکمت عملی کو ملک بھر میں مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

’’امن ہو یا جنگ، پاک فوج کے سنگ!‘‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری پہچان، قومی سلامتی ہماری اولین ترجیح، امن ہماری منزل اور افواجِ پاکستان ہمارے قومی دفاع کی مضبوط علامت ہیں۔ ہم پاکستان کی سلامتی، استحکام، قومی وحدت اور اداروں کے احترام کے لیے ہر مثبت، آئینی اور قانونی جدوجہد میں اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

آخر میں محمد اصغر خان کھوسہ نے ایک مرتبہ پھر مرکزی چیئرمین چوہدری غلام مصطفیٰ انصاری، تمام مرکزی عہدیداران اور تنظیمی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نیشنل پیس کونسل پاکستان کا پیغام امن، اتحاد، ترقی، حب الوطنی اور قومی یکجہتی پاکستان کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *