Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
آل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیامولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹآل بلوچستان گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات خوش آئند ہیں،ڈاکٹر ناشناس لہڑیچیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کا انعقادایف ایف سی نے سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کا بہترین ای ایس جی رپورٹنگ ایوارڈ 2025 جیت لیاسردار منظور احمد خان کاکڑ کی سردار حسین اسلم بھٹی سے ملاقات، دادی کے انتقال پر تعزیتسید محمد آغا کی فلاحی، قبائلی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سردار منظور احمد خان کاکڑسردار منظور احمد خان کاکڑ نے سردار حسین اسلم بھٹی کو گولڈ میڈل پیش کردیامولانا ہدایت الرحمان کو جواب دینا توہین سمجھتا ہوں، یونس عزیز زہریشہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، لیاقت لہڑیبلوچستان ہائی کورٹ نے پی ایم اے کی صوبائی و کوئٹہ کابینہ کےخلاف درخواستیں خارج کر دیںسیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت مضر صحت ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

مولانا فضل الرحمن کے گھر کی ڈرون فوٹیج بنانے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی ناٸب امیرمولاناعبدالوہاب ڈھیر مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کے گھر کی ڈرون کے ذریعے خفیہ تصاویر بنانے کے واقعے کی شدید الفاظ سےمذمت کرتے ہوٸے کہاکہ سیاسی مخالفت میں اخلاقی اور آئینی حدوں کو عبور کرکے چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا اسلامی روایات، دین، اور آئین پاکستان کی پامالی ہے سیاست میں رواداری اور احترام کو ختم کر کے انتقامی اقدامات کو فروغ دینا ملک کے سیاسی اور سماجی تانے بانے کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن باہمی احترام، برداشت اور نظریاتی اختلاف کو قبول کرنے میں ہے۔ جب سیاست سے اخلاقی قدریں ختم کر کے انتقامی اقدامات کو ترجیح دی جاتی ہے تو اس سے معاشرے میں تقسیم اور تلخی خطرناک حد تک بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتقامی سیاست نے ہمیشہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحرانوں کی طرف دھکیلا ہے۔ جب ادارے اور حکومتیں سیاسی انتقام میں الجھ جاتی ہیں تو عوام کے حقیقی مسائل نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ سیاسی میدان کا افہام و تفہیم کے بجائے محاذ آرائی اور ذات پات کی جنگ میں تبدیل ہو جانا ملک و قوم کے مستقبل کے لیے انتہائی تباہ کن ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے اس نظام نے عملی طور پر ملک کو آٸینی بحران سےجمہوری اداروں کے وقار کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے عوام کا جمہوری عمل اور اس سے جڑے نظام سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے دورِ حکومت میں بھی جمعیت نظریاتی نے برملا کہا تھا کہ ان حکمرانوں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں، یہ صرف اقتدار کے حصول کا کھیل ہے، اور ایسی مفاد پرستی کی سیاست ریاست کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔ ذاتی مفادات کی آڑ میں جمہوری روایات کا گلا گھونٹ دیا۔ ​انہوں نےکہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملک و قوم کی خاطر مخلصانہ طور پر “میثاقِ جمہوریت” اور “میثاقِ معیشت” پر متفق ہوں اور اس کا عہد کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *