Banner
Daily Sahafat Quetta
October 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلابگھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیروہڑی میں ایکسائز اینٹی نارکوٹکس پولیس کی بڑی کارروائی ایک کلو 800 گرام کرسٹل آئس برآمدبلوچستان میں ناکامی کے بعد دہشت گرد ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے تک محدود رہ گئے ہیں، تانیہ بازئیکوئٹہ میں کمسن بچے سے مبینہ زیادتی کا نامزد ملزم دو گھنٹے میں گرفتارلورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کا نیا انقلاب

گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰ

مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف کے بعد دھمکیوں اور دباؤ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، اب بات گھر گرانے سے آگے گارڈ روم گرانے کی دھمکیوں تک پہنچ گئی ہے، ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ

جمعیت وکلاء فورم پاکستان کے مرکزی صدر سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے نوٹس جاری کرنے اور گھر گرانے کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کے بعد نقوی صاحب کے بیان اور پھر خواجہ آصف کے ردعمل کے تناظر میں دھمکیوں اور دباؤ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی تقریر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں اب گھروں کو گرانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، یہاں تک کہ مولانا صاحب کے گارڈ روم کو بھی گرانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات دباؤ ڈالنے اور خوفزدہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں، لیکن ہم ایسی دھمکیوں اور ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اختلافِ رائے کا جواب دھمکیوں اور دباؤ کے ذریعے دینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور کسی بھی غیر قانونی اقدام کا آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ گھر گرانے کی دھمکیوں سے لے کر گارڈ روم گرانے کی باتوں تک، ایسے تمام ہتھکنڈے ہمیں اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *