Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہریایف ایف سی کی جانب سے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف جلد احتجاجی مظاہرے کی کال دی جائے گی، کاشف حیدریہری پور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، سفارش نہیں چلے گی، رقیہ نواز5. سرکاری منصب عوامی خدمت کا ذریعہ ہونا چاہیے، حاجی عبید اللہ کمبوہدکھی انسانیت کی خدمت ہمارا خاندانی طرۂ امتیاز ہے، سید جاوید حسن شاہ کرمانیقصبہ گجرات میں 29 اکتوبر کو عالمی محفلِ حسنِ قراءت، حمد و نعت اور دستار بندی کی تقریب ہوگیمظفرآباد: راجہ محمد نوید خان کی والدہ انتقال کر گئیں، سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکتکمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ کا سپورٹس ایرینا کالو خان کا دورہتاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا،میڈم حلیمہخضدار میں جدید لاک اپ رومز کا افتتاح، جلد وومن پولیس اسٹیشن قائم کیا جائے گا، میر یونس عزیز زہری

کفر کا مکر اور اسلام کا نصر

قارئین کرام، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حق کا سورج طلوع ہوا ہے، باطل نے اسے بجھانے کے لیے سازشوں کے اندھیرے پھیلائے ہیں، اسلام جو ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اس کے خلاف پہلے دن سے آج تک سازشوں کا سلسلہ جاری ہے، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ہر سازش کے بعد اسلام مزید قوت کے ساتھ ابھرا ہے۔ تاریخ کا پہلا بڑا معرکہ صلیبی جنگیں تھیں، 1096ء سے 1291ء تک یورپ نے مذہب کے نام پر لاکھوں کا لشکر اکٹھا کر کے قبلہ اول یروشلم پر قبضہ کر لیا، پوپ اربن دوم کے فتوے پر آنے والے ان حملہ آوروں کا خیال تھا کہ اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ابتدائی طور پر وہ کامیاب بھی ہوئے، لیکن صلاح الدین ایوبی نے 1187ء میں حطین کے میدان میں انہیں ایسی شکست دی کہ صلیبیوں کا غرور خاک میں مل گیا، اس جنگ کا نتیجہ یہ نکلا کہ مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ پہلے سے زیادہ بیدار ہوا۔ دوسرا بڑا وار خلافت عثمانیہ کے خلاف ہوا، پہلی جنگ عظیم کے دوران برطانیہ اور فرانس نے خفیہ طور پر سائیکس پیکو معاہدہ 1916ء کیا، ایک طرف عربوں کو خلافت سے آزادی کا جھانسہ دیا گیا اور دوسری طرف اسی عرب خطے کو برطانیہ اور فرانس نے آپس میں بانٹ لیا، برطانوی نیشنل آرکائیوز میں آج بھی یہ دستاویز موجود ہے جو اس دھوکے کا سب سے بڑا ثبوت ہے، اس معاہدے کے نتیجے میں 1924ء میں خلافت کا خاتمہ ہوا اور آج کے عراق، شام، اردن، فلسطین جیسے مصنوعی نقشے وجود میں آئے، یہ سازش سو فیصد کامیاب ہوئی اور اس کے اثرات آج تک امت مسلمہ بھگت رہی ہے۔ اسی سلسلے کی اگلی کڑی بلفور ڈیکلریشن 1917ء تھی، برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ فلسطین میں یہودیوں کے لیے قومی وطن بنایا جائے گا، حالانکہ اس وقت فلسطین میں 90 فیصد آبادی مسلمان عربوں کی تھی، 1948ء میں اسرائیل کا قیام اسی سازش کی تکمیل تھا، یہ مسلمانوں کے سینے میں خنجر تھا جو آج تک پیوست ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد 181 اس کی دستاویزی گواہی ہے۔ عسکری محاذ پر ناکامی کے بعد عالم کفر نے فکری محاذ پر حملہ کیا، مستشرقین نے منصوبہ بندی کے تحت اسلام کو تلوار اور تشدد کا مذہب بنا کر پیش کیا، تاکہ مغرب میں اسلاموفوبیا پیدا ہو، انہوں نے سیرت کی کتابوں میں تحریف کی، احادیث پر شکوک پیدا کیے، لیکن اللہ نے اسی فتنے سے خیر نکالی، محمد اسد جیسے یورپی عالم نے اسلام قبول کیا اور ایڈورڈ سعید نے 1978ء میں اپنی مشہور کتاب اورینٹل ازم لکھ کر اس پورے مغربی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ معاشی محاذ پر بھی گھیراؤ کیا گیا، تیل کی دولت جو مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت تھی اسے ڈالر سسٹم میں جکڑ دیا گیا، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ذریعے مسلم ممالک کو قرضوں کے جال میں پھنسایا گیا تاکہ وہ کبھی خود مختار نہ ہو سکیں، تعلیمی میدان میں انگریزی نظام کو مسلط کر کے مدارس کو پسماندہ قرار دیا گیا، جس سے مسلمان دو حصوں میں بٹ گئے، ایک دین دار اور دوسرا مغرب زدہ۔ 9/11 کے بعد میڈیا وار کا سب سے خطرناک مرحلہ شروع ہوا، جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی برج انیشیٹو رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2020 تک مغربی میڈیا میں اسلام سے متعلق 80 فیصد خبریں منفی تھیں، ہر دہشت گرد کو مسلمان اور ہر مسلمان کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا گیا، لیکن یہاں بھی قدرت کا انتقام دیکھیں کہ اسی منفی پروپیگنڈے کے بعد مغرب میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا، پیو ریسرچ 2017 کی رپورٹ کہتی ہے کہ 2060 تک اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا۔ 1900 میں دنیا میں مسلمان 12 فیصد تھے آج 25 فیصد ہیں، یہ کیسی ناکام سازش ہے کہ جسے مٹانے کی کوشش کی جاتی ہے وہی بڑھتا ہے۔ قرآن آج بھی 1400 سال بعد ایک حرف کی تبدیلی کے بغیر محفوظ ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ دین اللہ کی حفاظت میں ہے۔ تاریخ کا سبق بڑا واضح ہے، جب تک مسلمانوں نے علم، عدل اور اتحاد کو تھامے رکھا کوئی سازش کامیاب نہ ہوئی، خلافت راشدہ اور بنو امیہ و عباس کا سنہری دور اس کی مثال ہے، اور جب ہم نے ان اصولوں کو چھوڑا تو Sykes-Picot جیسی سازشیں کامیاب ہوئیں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم شکوہ کم اور عمل زیادہ کریں، اپنی صفوں میں اتحاد، تعلیم میں انقلاب اور معیشت میں خود انحصاری پیدا کریں، کیونکہ دشمن کی کوئی سازش اتنی خطرناک نہیں جتنی ہماری اپنی غفلت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *