Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زورایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردیکراچی میں گرمی برقرار؛ موسم بدستور خشک رہنے کی پیشگوئیحنا جاوید قتل؛ متقولہ کے اہلخانہ کا مریم نواز کو کھلا خط، جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہبلند شرح سود، پاکستان کا 49 کروڑ ڈالر قرض لینے سے انکارانتخابات کے بعد ایران پر قیامت خیز حملوں کا خدشہ، ٹرمپ کی نئی جنگی تیاریوں کا انکشافحافظ نعیم الرحمٰن کا گیس لوڈشیڈنگ اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف 150 شہروں میں دھرنوں اور لانگ مارچ کی تیاری کا اعلانیونیورسٹی آف لورالائی میں سپورٹس ویک کا آغاز؛ سردار میر خالد خان جوگیزئی کا نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ پر زورسرکاری افسران عوامی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں اور دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی یقینی بنائیں، میر سرفراز بگٹی کی ہدایتٹرک اور کار میں تصادم، 4 نوجوان جاں بحقیومِ اقوام متحدہ: وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی امن اور تنازعات کے پرامن حل پر زور

سکینہ عبداللہ خان کی بلوچستان کی صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نامزدگی پر اظہارِ تشکر، نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )محترمہ سکینہ عبداللہ خاننے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری نامزد ہونے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے بلوچستان کے عوام کی خدمت اور پارٹی کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔میں اپنے محترم چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر ویمن ونگ پاکستان آصفہ فریال تالپور، صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سردار عمر گورگیج، جنرل سیکرٹری بلوچستان ربانی کاکڑ اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری میر ظہور بلیدی کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے یہ ذمہ داری سونپی۔ میں قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے اور پارٹی کے منشور، نظریے اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عزم رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق، مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کی علمبردار رہی ہے۔ خواتین کو پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے میں مؤثر نمائندگی اور ذمہ داریاں سونپنا شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے اور سیاسی جدوجہد کی حقیقی عکاسی ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے خواتین کو سیاسی، سماجی اور قومی سطح پر آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا اور ان کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔ ان کے افکار اور مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔بحیثیت صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری بلوچستان، میں بلوچستان مدر ونگ کے تمام نومنتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ امید ہے کہ تمام نومنتخب عہدیداران پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور تنظیم کو مزید فعال، مضبوط اور منظم بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔میری تمام پارٹی ساتھیوں، خواتین عہدیداران اور کارکنوں سے گزارش ہے کہ ہم سب ایک ٹیم اور ایک خاندان کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہمیں باہمی اتحاد، اتفاق، نظم و ضبط اور مشترکہ جدوجہد کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کے پیغام کو بلوچستان کے ہر ضلع، ہر شہر اور ہر گاؤں تک پہنچانا ہے۔ ہماری اولین ترجیح عوامی مسائل کو اجاگر کرنا، خواتین کی سیاسی و سماجی شمولیت کو فروغ دینا، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور پارٹی کے جمہوری و عوامی منشور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام ساتھی ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی مفاد، پارٹی کی مضبوطی اور عوامی خدمت کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔ ہم سب مل کر بلوچستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ اپنے پیارے ملک پاکستان کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔آخر میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے خواتین کی آواز کو مؤثر انداز میں بلند کرنے، پارٹی کی سرگرمیوں کو عوام تک پہنچانے اور تنظیمی امور میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *