Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ اور گردونواح میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ماجد سلیمگنداخہ: مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم میں زمینداروں کا نہری پانی کی کمی اور بھل صفائی کے حوالے سے اہم اجلاسیومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، سردار بابا غلام رسول عمرانی27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سینیٹر ثناء جمالیمتوسط طبقہ: نہ غربت کی فہرست میں، نہ آسودگی کی دنیا میںفرعونیت، درندگی اور ایک معصوم کی دردناک موتحبا فواد کاکڑ کی چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکتTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026مسلم باغ اور گردونواح میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ماجد سلیمگنداخہ: مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم میں زمینداروں کا نہری پانی کی کمی اور بھل صفائی کے حوالے سے اہم اجلاسیومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، سردار بابا غلام رسول عمرانی27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سینیٹر ثناء جمالیمتوسط طبقہ: نہ غربت کی فہرست میں، نہ آسودگی کی دنیا میںفرعونیت، درندگی اور ایک معصوم کی دردناک موتحبا فواد کاکڑ کی چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکتTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026

محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبرپختونخوا حکومت میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یحییٰ اخونزادہ کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یحییٰ اخونزادہ اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ہے۔

محمد یحییٰ اخونزادہ مختلف اہم انتظامی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے علاوہ خیبرپختونخوا کے محکموں صحت، اطلاعات اور تعلیم کے سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔ یہ تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *