Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےکوئٹہ میں پہلی ادبی ورکشاپ اور عہدِ جون ایلیاء مشاعرہچادرِ حیا اتارنے کی عالمی سازش اور امت مسلمہانسانی وجود، الہیٰ انجینئرنگ کا نقطۂ کمالپاکستان میں دراندازی کرنیوالے خوارج میں 70 فیصد دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے: سکیورٹی ذرائعسعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلبآئی ایم ایف شرائط، پارلیمنٹ میں 174 ترامیم پیش کی جائیں گیبلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہکوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچے جاں بحقکوئٹہ پولیس اہلکاروں کے یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستے

بلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہ

بلوچستان میڈیا فورم امید کی کرن بن چکا ہے،گووندا راہیجہ
فورم کو صوبے بھر کے صحافیوں اور سوشل میڈیا ورکرز کی بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اسد سندیلہ
میڈیا سے وابستہ افراد کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے، سیوی ڈویژن عہدیداران
سیوی: بلوچستان میڈیا فورم سیوی ڈویژن کے صدر گووندا راہیجہ، جنرل سیکرٹری قاضی اسد سندیلہ، نائب صدر راحت حمزہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رئیس حضور بخش اور فنانس سیکرٹری محبوب علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میڈیا فورم صوبے بھر کے صحافیوں، سوشل میڈیا ورکرز اور میڈیا سے وابستہ ساتھیوں کیلئے امید کی کرن بن چکا ہے اور فورم کو ملنے والی پذیرائی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ میڈیا برادری ایک مضبوط اور متحرک پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم نے مختصر عرصے میں صوبے کے مختلف اضلاع اور ڈویژنوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا ہے۔ فورم کا بنیادی مقصد میڈیا سے وابستہ افراد کے مسائل کو اجاگر کرنا، ان کے حقوق کا تحفظ، آزادیٔ صحافت کا دفاع اور دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے مؤثر آواز بلند کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سوشل میڈیا بھی خبر رسانی اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ بن چکا ہے، اس لیے سوشل میڈیا ورکرز اور دیگر میڈیا سے وابستہ ساتھی بھی صحافتی برادری کا اہم حصہ ہیں۔بلوچستان میڈیا فورم سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی میڈیا ورکر کے ساتھ ناانصافی کی صورت میں بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیوی ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں فورم کی تنظیم سازی اور فعالیت کا عمل جاری ہے اور صحافیوں کی جانب سے مسلسل اعتماد اور پذیرائی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میڈیا فورم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق، تحفظ، معاشی مسائل اور آزادیٔ صحافت کیلئے اپنی جدوجہد مزید منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *