Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونیسمندری وسائل اور بلوچستان کے تجارتی راستےصغریٰ صدف صاحبہ! یورپ ہی میں رہیے، پاکستان واپس نہ آئیےلورالائی میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر شاندار تقریب، طلبہ نے ثقافت اور روایات کے رنگ بکھیر دیئےتعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ، ماڈل ہائی سکول لورالائی میں پی سی بی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازجناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستاناس بار فیصلہ کن معرکہ ہوگا اورپی ٹی آئی پھر کبھی اسلام آباد کا رخ نہیں کرے گی، خواجہ آصفچمن سیکٹر پر افغان جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد طالبان ہلاکحوثیوں کے حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا ہنگامی عسکری اجلاس طلبدرجنوں افراد آج جمعیت نظریاتی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، قاری مہراللہپاکستان اور افغانستان میں باہمی تعاون اور معاشی شراکت داری ناگزیر ہے، عبدالقادر لونی

جناح پیپلز ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ، 25 ستمبر: بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین جناح پیپلز ٹرین عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہوگئی، ٹرین کے روٹ پر 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جناح پیپلز ٹرین کیلئے ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 120 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، جس پر مجموعی طور پر 3 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ کچلاک سے سریاب تک ٹرین کے روٹ میں 7 اسٹیشن شامل ہیں۔

جناح پیپلز ٹرین کے روٹ میں کچلاک، بلیلی، شیخ ماندا، جی او آر، کوئٹہ، لور کاریز اور سریاب اسٹیشن شامل ہیں، جہاں سے شہریوں کو آمدورفت کی سہولت میسر ہوگی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منصوبے کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناح پیپلز ٹرین کو جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کیلئے محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جناح پیپلز ٹرین سے طلبہ، ملازمین، کاروباری افراد اور عام شہریوں کو روزمرہ سفر میں سہولت ملے گی، جبکہ جدید سفری سہولیات سے شہریوں کے وقت اور سفری اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جناح پیپلز ٹرین عوام کو جدید اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، جس سے کوئٹہ اور گردونواح کے عوام کیلئے سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی سہولیات کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *