Banner
Daily Sahafat Quetta
November 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویششاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ڈاکٹر ذیشان نجم خانوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدتہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار اغوا، ایک شہیدمصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم، 7 افراد ہلاک، درجنوں زخمیصدر مملکت اور وزیراعظم کا علامہ اقبال کو خراج عقیدت، 150 ویں سالگرہ تقریبات کے ساتھ منانے کا اعلانآئینی عدالت کے پشاور ہائیکورٹ سے متعلق 5 نومبر کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئیں، بیرسٹر گوہرجماعت اسلامی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج، ایمرجنسی نفاذ کو آمرانہ اقدام قرار دے دیاعلامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر تبدیلی گارڈز کی پرُوقار تقریبحرفِ حق بمقابلہ شور و غوغاغزہ کے مناظر المناک، خیمے ڈوب چکے، بچے سردی اور بھوک کا شکار ہیں، وزیراعظم کا اظہار تشویش

چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم

صحبت پور(بیوروچیف شاہد گولہ)
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور چیئرمین میونسپل کمیٹی شکارپور فیاض محمود شیخ نے میونسپل کمیٹی کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ شہر کے مرکزی بس اڈے کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بس اڈے کے چاروں اطراف کا باریک بینی سے معائنہ کیا، مسافروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور وہاں موجود صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران چیف میونسپل آفیسر عابد لطیف راجپوت اور دیگر متعلقہ افسران نے چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کو بس اڈے کے امور، بنیادی ڈھانچے اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران چیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام عوامی مقامات بالخصوص بس اڈوں پر مسافروں کے لیے سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ذمے داری ہے، اور تمام افسران اپنی فیلڈ ورک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ معائنے کے دوران بس اڈے کے اندر اور اطراف میں قائم ناجائز تجاوزات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین فیاض محمود شیخ نے فوری طور پر انکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار افسران کو طلب کر لیا۔ انہوں نے افسران سے بازپرس کی اور سخت ہدایت جاری کی، بس اڈے اور اس کے راستوں پر تجاوزات کسی صورت قبول نہیں، اس سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ عام مسافروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
انکروچمنٹ عملہ فوری طور پر کارروائی کرے اور تمام تجاوزات کا صفایا کر کے رپورٹ پیش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور کو ایک صاف ستھرا اور ماڈل شہر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے اور تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *