Banner
Daily Sahafat Quetta
September 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحقخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاکبلوچستان میں اغوا کی لہر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد لاپتہکوئٹہ تا کچلاک لوکل ٹرین سروس جلد شروع ہونے کا امکانوزیراعلیٰ بلوچستان کی سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور حاجی عبدالواحد کے انتقال پر تعزیتکنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاکتحریک انصاف کے ملک عادل بازئی اسلام آباد میں گرفتارپاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخطلانگ مارچ؛ اسلام آباد میں سیکیورٹی تیاریاں جاری، 65 ہزار اہلکار تعیناتاسلام آباد پر دھاوا بولا تو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگسریاب روڈ گرین ٹاؤن کے قریب فائرنگ ،2 افراد جاں بحق

کنڑ اور پکتیکا میں پاکستانی فضائی حملے، 28 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبوں کنڑ اور پکتیکا میں مبینہ پاکستانی فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں افغان حکام کے مطابق 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق کنڑ کے ضلع نورگل کے پٹھان گاؤں میں علی الصبح ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کے نائب ترجمان حمداﷲ فطرت کے مطابق پکتیکا کے ضلع برمل میں بھی دو مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک دکان اور ایک خالی مکان کو نقصان پہنچا، تاہم وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب پاکستانی سکیورٹی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 28 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعووں کی آزادانہ طور پر فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔

واقعے کے بعد طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی جانب سے ’’مناسب جواب‘‘ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے فضائی حملوں کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *