Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہپشین : پشین چیمبر اف کامرس ایند اندسٹری بلوچستان کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیازیارت شہداء کمیٹی کا جمعیت نظریاتی کے تعاون پر اظہار تشکرموئن جو دڑو ٹرین بحال، روہڑی سے سروس کا دوبارہ آغاز سکھر، لاڑکانہ اور دادو کے مسافروں کو سستی سفری سہولت بحالبغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئےفرید احمد قمبرانی پاکستان میڈیا کونسل ضلع اوستا محمد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب، سیاسی و سماجی حلقوں کی مبارکبادجشنِ امجد اقبال امجد چالیس سالہ ادبی سفر ، لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور محبتوں کی تاریخی شاملورالائی یونیورسٹی میں 20 ہزار زیتون کے پودے موجود ہیں،احسان اللہ کاکڑہر شہری کی شکایت پر فوری ایف آئی آر درج کی جائے، عبدالرحمن رفیقمسلمانوں کا عروج قرآن سے وابستگی میں ہے، محمود الحسن قاسمینوشکی میں 21 ستمبر کو مکمل کرفیو نافذ ہوگا، انتظامیہ

بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 140 مسافر پکڑے گئے

سکھر؛لاہور (رپورٹ: اسلم سومرو) پاکستان ریلوے کے چیف کمرشل منیجر (سی سی ایم) کے خصوصی ٹکٹ لیس اسکواڈ نے مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے 140 مسافروں کو پکڑ لیا، جن سے جرمانے اور کرایے کی مد میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 91 ہزار 820 روپے وصول کیے گئے ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی عوام ایکسپریس میں پتوکی سے رائیونڈ کے درمیان خصوصی ٹکٹ چیکنگ کے دوران 60 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پائے گئے۔ اسکواڈ نے تمام مسافروں کے خلاف ریلوے قوانین کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کی مد میں ایک لاکھ 47 ہزار 680 روپے وصول کیے، جبکہ کرایہ سمیت ان سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 86 ہزار 700 روپے وصول کیے گئے اسی طرح کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں فیصل آباد سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے درمیان ٹکٹوں کی چیکنگ کے دوران 80 مسافروں کو بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ریلوے ٹکٹ لیس اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مسافروں سے جرمانے کی مد میں 98 ہزار 630 روپے جبکہ کرایہ سمیت مجموعی طور پر 2 لاکھ 5 ہزار 120 روپے وصول کیے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے سے نہ صرف محکمہ ریلوے کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ٹکٹ خرید کر سفر کرنے والے مسافروں کے حقوق بھی متاثر ہوتے ہیں، جس کے باعث ٹکٹ چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہےسی سی ایم آفس کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ اور چیف کمرشل منیجر طارق انور سپرا کی ہدایات پر سی سی ایم ڈی آئی ایس ٹی صابر علی اور ان کی ٹیم کی جانب سے ٹکٹ لیس مسافروں کے خلاف کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔ مختلف ٹرینوں میں اچانک چیکنگ اور مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کیا جائے گا تاکہ بغیر ٹکٹ سفر کی حوصلہ شکنی کی جا سکے اور محکمہ ریلوے کے ریونیو میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دورانِ سفر کسی بھی قسم کی پریشانی اور جرمانے سے بچنے کے لیے سفر سے قبل باقاعدہ ٹکٹ حاصل کریں اور ریلوے کے قوانین کی پابندی کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *