Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیکوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیمصنوعی ذہانت (AI) – ابتدا، حال اور مستقبلچراغِ علم سے روشن ہوتی نسلیں پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ ثمینہ کی تعلیمی خدمات اور طالبات کی تربیتنصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لی

روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گی

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، تعمیر و تزئین کا کام تیزی سے جاری ایک ارب 27 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے پر پیش رفت چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کا ڈی ایس ریلوے فرمان غنی اور ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان کے ہمراہ اسٹیشن کا دورہ جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ داخلی راستوں،پلیٹ فارموں، ریلوے ٹریک،ڈرینج سسٹم اور مسافروں کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ڈی ایس ریلوے سکھر کی بریفنگ معذور،بیمار اور بزرگ مسافروں کی آسان رسائی کیلئے الیکٹرک ایسکلیٹرز،پلیٹ فارموں کی توسیع اور جدید نکاسی آب کا نظام منصوبے میں شامل سندھ حکومت کی جانب سے منصوبے کیلئے 40 کروڑ روپے محکمہ ریلوے کو جاری 20 سے زائد بوگیوں والی ٹرینوں کی پلیٹ فارم پر گنجائش پیدا کرنے کیلئے اقدامات تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی اور ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان کے ہمراہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن،تعمیر،تزئین و آرائش اور مسافروں کیلئے جاری سہولیات کے مختلف منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی نے چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان کو جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈی ایس ریلوے فرمان غنی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستے اندرونی حصوں پلیٹ فارموں،ریلوے ٹریک،سیڑھیوں،نکاسی آب کے نظام اور دیگر بنیادی حصوں کی تعمیر و بہتری کا کام مرحلہ وار جاری ہے منصوبے کے تحت اسٹیشن کے پلیٹ فارموں کو ازسرنو تعمیر اور مزید کشادہ کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں اور بڑی مسافر ٹرینوں کی آمد و روانگی کے دوران پلیٹ فارم پر گنجائش کا مسئلہ کم ہو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلیٹ فارم نمبر ایک اور دو کی توسیع اور تعمیر نو کے ساتھ انہیں اس انداز میں بہتر بنایا جا رہا ہے کہ 20 سے زائد بوگیوں پر مشتمل ٹرین بھی پلیٹ فارم کی حدود میں با آسانی رک سکے اس کے علاوہ پلیٹ فارموں کی سطح، مسافروں کی آمد و رفت کے راستوں اور دیگر متعلقہ حصوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے پر بھی کام جاری ہے ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت خصوصاً معذور،بیمار اور عمر رسیدہ افراد کیلئے داخلی راستے سے پلیٹ فارم تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کیلئے الیکٹرک ایسکلیٹرز سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اسٹیشن کی سیڑھیوں کو بھی تبدیل اور جدید بنایا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے منصوبے کے اہم حصے میں جدید ڈرینج سسٹم بھی شامل ہے اس حوالے سے اسٹیشن کے پلیٹ فارموں،ریلوے ٹریک اور دیگر حصوں سے گندے یا استعمال شدہ پانی کی فوری نکاسی کیلئے نکاسی آب کا مؤثر نظام تیار کیا جا رہا ہے جس سے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور بارش یا دیگر ذرائع سے جمع ہونے والے پانی کی بروقت نکاسی میں مدد ملے گی بریفنگ کے دوران ریلوے اسٹیشن کے دیگر انتظامی اور آپریشنل حصوں،رننگ روم اور ریلوے سے متعلق بنیادی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے بھی چیئرمین ضلع کونسل کو آگاہ کیا گیا منصوبے کا مقصد روہڑی ریلوے اسٹیشن کو جدید بنیادی سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے مسافروں کو بہتر اور آرام دہ سفری ماحول فراہم کرنا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کو محکمہ ریلوے اور سندھ حکومت کے مشترکہ تعاون سے ایک ارب 27 کروڑ روپے کی لاگت سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے منصوبے کیلئے 40 کروڑ روپے محکمہ ریلوے کو جاری کیے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت روہڑی سمیت صوبے میں عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن تاریخی اور اہم جنکشن ہونے کے باعث بڑی تعداد میں مسافروں کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے اس لیے اسٹیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جاری منصوبے کی تکمیل سے مسافروں کو داخلی راستے سے پلیٹ فارم تک بہتر رسائی، کشادہ پلیٹ فارم،بہتر نکاسی آب،جدید سیڑھیاں اور دیگر سہولیات میسر آئیں گی انہوں نے پاکستان ریلویز میں پٹریوں کی تبدیلی اور ٹرینوں کی ٹائمنگ بہتر بنانے کیلئے جاری اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ سفری سہولیات میں بہتری کیلئے مختلف سطحوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ’ہوجمالو ٹرین‘ سے سکھر اور گردونواح کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے جبکہ اسے ہفتے میں دو دن اضافی دو بوگیاں لگا کر سفاری ٹرین کا درجہ دے کر چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے سندھ کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے سوال پر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے جانے کی باتیں وہ 2008 سے سنتے آرہے ہیں تاہم سندھ حکومت کہیں نہیں جا رہی انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور حال ہی میں جی ڈی اے کے امیدوار پپو خان چاچڑ بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں جو دو سال قبل گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے خلاف الیکشن لڑ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ مزید افراد بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے رابطے میں ہیں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جبکہ سندھ میں لسانیت کی کوئی گنجائش نہیں، اردو بولنے والے شہری ہمارے سر کا تاج ہیں دورے کے موقع پر ریلوے اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے جبکہ سید کمیل حیدر شاہ،ڈی ایس ریلوے فرمان غنی اور ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان نے اسٹیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *