Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

حرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی، صوبائی امیر موانا قاری مہراللہ، صوباٸی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین، صوباٸی محتسب اعلی مولنانیازمحمد،صوبائی محتسب مولنا نیازمحمد مولانا رفیع اللہ آغا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ حقانی مرکزی رکن شوری مولانا علاؤالدین مولانا محمد ابراہیم مولانا احسان اللہ قاری ہدایت اللہ قاری آغامحمد جامعہ فاروقیہ کے جلسہ دستاربندی علامہ حافظ فضل محمد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ حرمیین شریفیین کی تحفظ ایمان کا حصہ ہے لاکھوں کارکن حرمیین شریفیین کی تحفظ کے لیے تیار ہے استعماری قوتیں امتِ مسلمہ کے صبر، اتحاد اور غیرت و حمیت کاامتحان نہ لیے۔ شعائرِ اسلام اور مقدس مقامات صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں ہیں، بلکہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ، ہماری اسلامی تاریخ اور شناخت کی علامت ہیں۔ یہ صرف مکہ مکرمہ پر حملہ نہیں۔ بلکہ دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے دلوں پر حملہ ہے۔ شعاٸراسلام کا دفاع اور ان کی حرمت کی پاسداری صرف ایک خطے کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورِ عالمِ اسلام کا مشترکہ فریضہ ہے۔
خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی و استحکام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات وابستہ ہیں۔ حرمین شریفین کی سرزمین پر کسی بھی قسم کا حملہ، اشتعال انگیزی یا خطرہ ناقابلِ برداشت ہے اور امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ تشویش ہے مکہ مکرمہ کی حرمت پامالی کرنے کی کوشش امتِ مسلمہ کے لیے محض ایک سیاسی یا جغرافیائی واقعہ نہیں، بلکہ تمام مسلمانوں کے دل و روح پر ایک گہرا زخم ہوتا ہے۔ مکہ مکرمہ کا دفاع اور اس کا امن ہر مسلمان کے ایمان اور وجود کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ شعاٸراللہ، مقدس مقامات اور امت مسلمہ کا بقا وحریت جہاد میں ہے جہاد کافلسفہ پس پشت ڈالنے کی وجہ سےاکیسویں صدی میں مظلوم ترین اسلام اورمسلمان بن چکا دنیا کی کونے کونے میں امت مسلمہ بے بسی، اذیت ناک، انسانیت سوز مظالم کاسامنا کررہے ہیں موجودہ حالات میں ان سازشوں کی قلع قمع کرنے کے لیے امت مسلمہ پربڑی زمہ داریاں عائد ہوتی ہے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید قیامت تک نسل انسانی کی ہدایت اور راہنمائی کا محور و مرکز ہے قرآن کریم میں اللہ تعالٰی نے انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے تمام معاملات میں ہدایات اور احکام نازل فرمائے فرائض و عبادات ، سیاست وحکومت کے قوانین، معاشرت اور سماجیات سے متعلق راہنمائی فرمائی ہے اور دینی مدارس وحی الٰہی اور آسمانی تعلیمات کے مکمل اور محفوظ ذخیرہ کی نہ صرف حفاظت کر رہے ہیں بلکہ سوسائٹی میں اس کی عملی تطبیق کا نمونہ بھی باقی رکھے ہوئے ہیں۔ تاکہ نسل انسانی کے وہ سلیم الفطرت لوگ جو ’’عقل و خواہش‘‘ کی مطلق العنانی کے تلخ اور تباہ کن معاشرتی نتائج کو محسوس کرتے ہیں اور جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، انہیں وحی الٰہی اور آسمانی تعلیمات کے حقیقی سرچشمہ تک رسائی میں کوئی دقت نہ ہو۔ اس طرح یہ مدارس صرف مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ پوری نسل انسانی کی خدمت کر رہے ہیں قرآن مجید کے فیضان واثرات سے نیک معاشرہ کو تشکیل دے کر دنیا کے لیے مثال بن چکی
خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ کفر اور طاغوت کی سرکوبی کے لیے مدارس نے صف اول کا کردار ادا کیاہے
خطاب کرتے ہوٸےکہا کہ اسلام ہمیشہ سے اہل باطل کا ہدف رہا ہے دین بیزار اور اسلام مخالف قوتیں ہمیشہ ہی ان ذرائع, ان افراد،ان قلعوں اور پناہ گاہوں پر حملہ آور رہی ہیں جو دین کی حفاظت واشاعت کا ذریعہ ہوتی ہیں- خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور امت مسلمہ کودرپیش چیلنجز اور فتن نمٹنے کے لیے عملی جدوجہد ناگزیر ہوچکا ہے دنیائے کفر امت مسلمہ کے خلاف یکجا ہوچکے ہیں مسلمان اور اسلام کے بدنام کرنے کے لیے فکری اور دہشتگردی کےمحاذکھول دئیے ہیں موجودہ حالات میں ان سازشوں کی قلع قمع کرنے کے لیے امت مسلمہ پربڑی زمہ داریاں عائد ہوتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *