Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

سعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، پاکستان سعودی عرب کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کے عزم پر قائم ہے۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کی سالمیت اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے پاکستان ہر قسم کی قربانی دینے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور دفاع کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے حوالے سے پاکستانی عزم غیر متزلزل ہے، سعودی عرب کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گا اور کسی بھی جارحانہ اقدام کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

ترجمان پاک فوج نے دونوں ممالک کے تاریخی، سیاسی اور عسکری تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک دفاعی تعاون اور معاہدوں کی بنیاد پر باہمی اعتماد کے ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دفاعی حکمت عملی اور فوجی کارروائیوں کی تفصیلات عوامی سطح پر ظاہر نہیں کی جاتیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ ممالک باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے متعدد معاہدے پہلے سے موجود ہیں۔ سکیورٹی معاملات پر مشاورت جاری رہتی ہے، تاہم بروقت فیصلوں اور جوابی کارروائی کا اختیار متعلقہ ممالک کے پاس ہوتا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *