Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

پاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ تین برسوں کے دوران میکرو اکنامک استحکام کی بحالی کے بعد اب سرمایہ کاری، پیداواری صلاحیت، برآمدات اور نجی شعبے کی قیادت میں پائیدار معاشی ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

لندن میں جے پی مورگن کی ایمرجنگ اینڈ فرنٹیئر مارکیٹس مواقع کانفرنس میں خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں معاشی استحکام کو پائیدار بنانا، مالیاتی اور بیرونی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت مضبوط کرنا، ساختی اصلاحات جاری رکھنا اور امداد پر انحصار کے بجائے تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں مالیاتی اور بیرونی شعبے کے استحکام، مہنگائی پر قابو پانے، قرضوں کے بہتر انتظام اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی کے حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی جبکہ مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 2.6 فیصد تک کم ہوا، جو کئی برسوں کی کم ترین سطح ہے۔ ملک نے مسلسل تیسرے سال پرائمری سرپلس بھی ریکارڈ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے مختلف مالیاتی ذرائع اور سرمایہ کاروں کے طبقات کے ذریعے عالمی کیپٹل مارکیٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کی ہے۔ ان کے مطابق پہلے پانڈا بانڈ اور بعد ازاں 3 ارب ڈالر کے دو حصوں پر مشتمل یورو بانڈ کے اجرا میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور دلچسپی سامنے آئی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف فنانسنگ حاصل کرنا نہیں بلکہ عالمی مالیاتی منڈیوں تک مستقل رسائی برقرار رکھنا، سرمایہ کاروں کا دائرہ وسیع کرنا، قرضوں کی مدت میں اضافہ اور بتدریج بہتر شرائط پر فنانسنگ حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وسیع تر سرمایہ تشکیل کے لیے ایکویٹی اور کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹس کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاروں کی شرکت بڑھانے، آئی پی اوز کی سرگرمیوں میں اضافہ اور مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلامی فنانس اور صکوک مارکیٹس کی ترقی سے بھی طویل مدتی سرمایہ کاری کے ذرائع میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نجی شعبے کے لیے زیادہ گنجائش پیدا کرنے اور تجارتی سرگرمیوں میں ریاست کے کردار کو محدود کرنے کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔ نجکاری کے عمل کے تحت پی آئی اے، ڈسکوز، مالیاتی اداروں، دیگر سرکاری اداروں اور ہوائی اڈوں کے آپریشنز کے شعبوں میں بھی پیش رفت جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نیشنل پرائیویٹ ایکویٹی فریم ورک تشکیل دے رہی ہے، جس کا مقصد ادارہ جاتی سرمایہ کو کاروباری اداروں اور منصوبوں کی جانب راغب کرنا اور پرائیویٹ ایکویٹی و وینچر کیپیٹل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

محمد اورنگزیب کے مطابق ایس ایم ایز، زراعت اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں بھی مالی وسائل تک رسائی بڑھائی جا رہی ہے تاکہ معاشی استحکام کو قرضوں، سرمایہ کاری اور پیداواری سرگرمیوں میں تبدیل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے اگلے مرحلے کی مالی ضروریات صرف سرکاری وسائل سے پوری نہیں ہوسکتیں، اس لیے نجی سرمایہ کو زیادہ بڑا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی بڑی داخلی مارکیٹ، نوجوان افرادی قوت اور جغرافیائی محل وقوع کو سرمایہ کاری کے اہم مواقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس انتظامیہ، ٹیرف، توانائی، سرکاری اداروں اور مالیاتی شعبے میں اصلاحات کا مقصد پیداواری صلاحیت بڑھانا اور معیشت کو برآمدات، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، معدنیات، زراعت اور ویلیو ایڈڈ خدمات کی جانب منتقل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان روایتی امداد پر انحصار سے آگے بڑھتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی مضبوط معاشی روابط کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔ دوطرفہ معاشی شراکت داری کو مزید فروغ دے کر طویل مدتی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکتا ہے۔

نئی معیشت کے مواقع پر بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو بلاک چین اور ویب 3.0 سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔ نوجوان افرادی قوت اور تیزی سے پھیلتا ڈیجیٹل ایکو سسٹم عالمی معیشت کے نئے شعبوں میں پاکستان کی شرکت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرسکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی سمت اب صرف فوری دباؤ سے نمٹنے تک محدود نہیں بلکہ اصلاحات اور معاشی ری ریٹنگ کے وسیع امکانات بھی موجود ہیں۔ حکومت مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی شعبے کے استحکام اور اصلاحاتی عمل کو برقرار رکھتے ہوئے ملکی و غیر ملکی نجی سرمایہ کاری کے لیے مزید گنجائش پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *