Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہ

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ گزشتہ سات روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کے لیے موجودہ کرایوں پر گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی اور مسلسل اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، جسے فوری واپس لیا جانا چاہیے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے اور کاروبار متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دینے کے ساتھ ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکسز میں بھی ریلیف فراہم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 سے 17 اگست تک ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ جو معاہدے ہوئے تھے، ان پر بھی عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ٹرانسپورٹرز نے حکومتوں کو 40 روز کی مہلت دی تھی، جو آئندہ ہفتے مکمل ہونے والی ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے خبردار کیا کہ مقررہ مدت کے دوران معاہدوں پر عمل درآمد اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف نہ ملا تو ملک بھر میں دوبارہ ہڑتال کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پیٹرولیم قیمتوں میں ٹرانسپورٹرز کے لیے کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *