Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زیارت کراس پر ٹول پلازہ قائم، ٹرانسپورٹرز سے ٹیکس وصولی شروعکوئٹہ میں بھکاریوں کی آڑ میں جرائم کی شکایات، شہریوں میں تشویشحبیب اللہ عارف کو کمشنر مردان ڈویژن چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمعروف پاکستانی کاروباری شخصیت عبد الرسول بھٹی پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کے چیئرمین منتخبتربت: مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کا جنرل باڈی اجلاس، بارڈر مسائل پر تشویشسیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوالزیارت کراس پر ٹول پلازہ قائم، ٹرانسپورٹرز سے ٹیکس وصولی شروعکوئٹہ میں بھکاریوں کی آڑ میں جرائم کی شکایات، شہریوں میں تشویشحبیب اللہ عارف کو کمشنر مردان ڈویژن چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمعروف پاکستانی کاروباری شخصیت عبد الرسول بھٹی پی ایف یو جے ملائشیا چیپٹر کے چیئرمین منتخبتربت: مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کا جنرل باڈی اجلاس، بارڈر مسائل پر تشویشسیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت، ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے گئےوڈھ میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحقمرکزِ اسلام کا حیران کن تاریخی سوانحادراک کی سیاست،پروپیگنڈے کے دور میں حقیقت اور ادراک کی جنگنئے صوبے- لفظی جنگ کا حل اور وسائل کا سوال

تربت: مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کا جنرل باڈی اجلاس، بارڈر مسائل پر تشویش

تربت:(یلان زامرانی)مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کا جنرل باڈی اجلاس، تاجروں کے حقوق اور بارڈر مسائل پر اہم گفتگو

مرکزی انجمن تاجران کیچ رجسٹرڈ کا جنرل باڈی اجلاس تربت پریس کلب کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں دکانداروں کی کثیر تعداد، انجمن کی کابینہ، عہدیداران، مارکیٹ صدور اور مشاورتی کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حاجی اکبر مری نے حاصل کی، جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض غلام اعظم دشتی نے انجام دیے۔

اجلاس میں غلام اعظم دشتی، حاجی عبدالرحمن سنگور، نثار احمد جوسکی، حاجی کریم بخش، جمال مری، لالا عبدالحکیم، عقیل مراد، جمیل عمر، زین الدین خان، رمضان زہری، عثمان اسلام، یوسف جان، ناصر حسین، اسلام قاسم، فضل الرحمن اور ندیم حسرت سمیت دیگر عہدیداران و اراکین نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مکران تاجر اتحاد کے صدر اسحاق روشن دشتی اور اعجاز علی محمد جوسکی نے بھی خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔

صدر انجمن نثار احمد جوسکی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ انجمن تاجران دکانداروں کے تحفظ، حقوق اور جائز مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے انجمن اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔

صدر انجمن نے 20 ستمبر کو آل پارٹیز کیچ کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ انہوں نے تمام مارکیٹ صدور کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی مارکیٹوں کے دکانداروں کی ریلی میں شرکت یقینی بنائیں۔

اجلاس میں بارڈر کی بندش کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے کہا کہ بارڈر مکران کی معیشت کا اہم ذریعہ ہے اور ہزاروں خاندانوں کا روزگار اس سے وابستہ ہے۔ ردیگ مند بارڈر کو غیر اعلانیہ طور پر بند کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کسٹمز کی کارروائیوں کے باعث بڑی مالیت کا تجارتی سامان دکانداروں کے پاس پھنسا ہوا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور موجودہ مہنگائی کے دوران عوام پر مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔ شرکاء نے ریلیف بارڈر کی سہولت بھی سابقہ پوزیشن پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا، کیونکہ یہ مکران کے عوام اور چھوٹے تاجروں کے لیے ایک اہم سہولت تھی۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری نے انجمن کی گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، جسے شرکاء نے سراہا۔ بعدازاں دکانداروں اور اراکین نے کابینہ سے مختلف سوالات کیے، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے اور شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتام پر نئے ممبرشپ کارڈ کے اجرا کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا اور ممبرشپ کارڈز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر 14 اگست کے دھماکے سے متاثرہ آٹھ دکانداروں کو طے شدہ معاوضے کے مطابق مالی امداد بھی فراہم کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *