Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقافغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق

کوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہ


کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویڑنل مانیٹرنگ کمیٹی (DMC) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اضلاع میں امن و امان، سکیورٹی، انسدادِ منشیات و پوست، تعلیمی و صحت کے اداروں کی فعالیت سمیت مختلف اہم امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر اللہ بادینی ،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویڑن سید کلیم اللہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام خان نے ان لائن شرکت کی اس کے علاو¿ہ محکمہ پولیس،ایکسائز،کسٹم ،ایف سی ،نادرا،اسپیشل برانچ،اے این ایف اور دیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹیوں (DICs) کے اجلاسوں کے انعقاد، ان کے منٹس کی بروقت فراہمی، BISA ڈیش بورڈ پر شکایات اور ان پر کی جانے والی کارروائی کی باقاعدگی سے اپ لوڈنگ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی پروفائلنگ اور چوتھے شیڈول میں شامل افراد کے ضلعی سطح پر اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر ذیشان لاشاری نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹیوں (DICCs) کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں اور دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور دیگر حساس عناصر سے متعلق پروفائلز کو متعلقہ انٹیلی جنس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے اپ ڈیٹ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ چوتھے شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی، ان کے خلاف کیے گئے اقدامات اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق معلومات بروقت فراہم کی جائیں۔اجلاس میں جوائنٹ رسپانس سینٹرز (JRCs) کے قیام اور موجودہ آپریشنل صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ جن اضلاع میں JRCs قائم نہیں ہوئے وہاں قیام میں حائل رکاوٹوں، موجودہ پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں۔انسدادِ پوست/بھنگ (Cannabis) آپریشنز کے حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز ابتدائی سروے کے ذریعے متعلقہ اضلاع میں پوست اور بھنگ کی کاشت سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع، تحصیل اور موضع، نشاندہی شدہ مقامات کے طول و عرض، زمین کی حیثیت، زیرِ کاشت رقبے اور کاشت کی موجودہ صورتحال سے متعلق معلومات مرتب کی جائیں گی۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ضلعی سطح پر سکیورٹی اسیسمنٹ کو بھی اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہم سکیورٹی کمزوریوں کی نشاندہی، ان کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات اور صوبائی حکومت سے درکار تعاون کی تفصیلات واضح طور پر فراہم کی جائیں تمام ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ رپورٹس بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔تعلیم اور صحت کے شعبوں کے حوالے سے مدارس کی ریگولیشن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی، تخریبی سرگرمیوں میں ملوث اساتذہ کے خلاف اقدامات، محکمہ تعلیم کے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی، فعال کیے گئے اسکولوں اور BHUs/ڈسپنسریوں کی تعداد سمیت سرکاری و نجی ہاسٹلز کے معائنہ و مانیٹرنگ کا ڈیٹا آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے۔اجلاس میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف اقدامات سے متعلق پیش رفت اس بھی آگاہ کیا جائے۔کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ ڈیش بورڈ میں تمام ڈیٹا کو آپ ڈیٹ کیا جائے اس حوالے سے فوکل پرسن آئندہ اجلاس میں موجود ہو اس کے علاو¿ہ ڈپٹی کمشنرز اورمتعلقہ ادارے تمام زیرِ التوا رپورٹس جلد مکمل کرکے پیش کی جائیں اور مو¿ثر مانیٹرنگ اور عملی اقدامات کو یقینی بنائے۔ تاکہ امن و امان، سکیورٹی اور عوامی خدمات سے متعلق امور پر پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *