Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادقافغان میڈیکل طلبہ سے متعلق آئینی درخواست مستردکردیا،بلوچستان ہائیکورٹکوئٹہ ڈویژن میں امن و امان، سکیورٹی اور انسدادِ منشیات اقدامات کا جائزہلاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونیسانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جاسکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافاتعمران خان کی شفا اسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوالیامرحومین اور شہدائے وطن کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی ہوگی، آغا سید حسین مقدسیسماجی کمیٹیاں عوامی مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گی، مولانا عبدالرحمن رفیقوزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیساتھ ہتک آمیز رویہ قابل مذمت ہے، سید صادق آغاپیپلز پارٹی ترقی و خوشحالی کے ایجنڈے پر گامزن ہے، سردار عبید گورگیجملک بدترین بحرانوں کا شکار ہے، پروفیسر حلیم صادق

لاک ڈاؤن اور حکومتی پالیسیوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالقادرلونی نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے بجائے بار بار لاک ڈاٶن سے ملک کی معیشت واقتصاد کومزید تباہی اور تنزلی کی طرف دھکیل دیا ایک طرف ناروا پالیسیوں کی باعث مہنگاٸی اور بیروزگاری دوسری طرف بار بار لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وزیراعظم کے ماہرین ٹیم کے ساتھ ملک کی معیشت بہتری کی دعوے جھوٹ کی پلندے ثابت ہوٸے۔ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی سے سامراجی معاشی اداروں کی غلامی میں فرمانبرداری کا حق ادا کیا سامراجی اداروں نے امپورٹڈ حکومت ملک وقوم کی تباہی کے لیے مسلط کیا گیا انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران اپنی عیاشیوں میں کوٸی کمی نہیں لاتے اور عوام پر آٸے روز مہنگاٸی کی بوجھ بڑھاٸے جارہے ہیں ملک میں انڈسٹری تباہ، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے قوم میں مزید مہنگائی بیروزگاری اور بے تحاشا ٹیکسوں کی سکت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ سے عوام کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک جائے گی پیٹرولیم مصنوعات پر بے تحاشہ لیوی، مختلف ٹیکسز میں اضافے سے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے۔حکومت میں آزادنہ اور خودمختار معاشی پالیسیوں کی صلاحیت نہیں رہا اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا اربوں ٹیکسز وصول ہونے کی باوجود ملک قرضوں کے مزید بوجھ تلے دبتا چلا جا رہا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں دن بدن پستےجارہے ہیں عوام حکومت کے ڈرامائی طرز دعووں سے عاجز آچکی ہے صرف معاشی ترقی کی طفل تسلیوں سے قوم کو دھوکہ دے رہاہے انہوں نے کہا کہ معاشی استحصال اور ظالمانہ فیصلوں سے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے اور عام عوام سراپا احتجاج پر ہے جس کے باعث ملک کے مستقبل بحران کی کیفیت سے دوچار ہورہی ہے۔ بدامنی کی حالات میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی ہوشربا اضافہ ظلم کا انتہا ہے پاکستان کی تاریخ میں عوام نے ایسے مہنگاٸی بدامنی حالات نہیں دیکھا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر ٹرانسپورٹ، اشیائے خوردونوش اور روزمرہ کی دیگر ضروريات پر پڑچکی ہے جس سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *