Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانعقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جمعیت علماء اسلام سیسہ پلائی دیوار ہے، حافظ حمد اللہایک شام رائٹرز گلڈ آف اسلام کے نامبلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتیروحانی طلبہ جماعت کے عہدیداران کی صاحبزادہ جعفر صادق طاہری سے ملاقاتسہیل خان آفریدی اور ملک عادل بازئی گرفتار، پولیس نے گاڑی روانہ کر دیہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاریبلوچستان میں ایمبولینس سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، بخت محمد کاکڑمستونگ آپریشن امن دشمن عناصر کے لیے کاری ضرب ہے، میر ظہور بلیدیبیوٹمز کے طلباء و اساتذہ کا نیب بلوچستان کا دورہ، کرپشن کے خلاف آگاہی دی گئیمستونگ میں 3 دہشتگردوں کی ہلاکت اہم کامیابی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کی ترقی ملکی معاشی و سیاسی استحکام کی ضامن ہے، جمعیت نظریاتی

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر موانا قاری مہراللہ صوباٸی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین سنئیرنائب امیر مولانا محمد احمد حقانی، مولانا مفتی رحمت اللہ خلجی حافظ حلیم شاہ میرمبارک محمدحسنی سرپرست حاجی فیض اللہ خان مولانا مفتی عبدالاحد کبدانی مولانا جمعہ خان مولانا حافظ عبدالواحد ہاشمی مولانا عبدالمالک اندڑ مولانا مفتی عبدالناصرمینگل عبدالغنی عبدالقادر گلستانی شیرجان صالح مولانا محمدصادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کی معاشی، جغرافیائی اور سیاسی استحکام کی ضامن ہے۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے 44 فیصد حصے پر محیط یہ صوبہ قدرتی وسائل اور طویل ساحلی پٹی سے مالامال ہونے کے باوجود بدقسمتی سے پسماندگی احساس محرومی کے شکار ہے بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے کے لیے وفاق کوبنیادی اور اہم شعبوں میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔اٹھارویں آئینی ترمیم پاکستان کی آئینی تاریخ میں صوبائی خودمختاری, بالخصوص مالیاتی اور سیاسی خودمختاری کے لحاظ سے سنگِ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی دعوے سن سن کر کان پک چکے لیکن وفاق نے آج تک بلوچستان کو اپنے ساحل وسائل اور معدنیات کاحق اور اختیارات نہیں دٸیے بلوچستان کے عوام کو وفاق نے ہمیشہ زبانی وعدوں اور دعوٶں سے ٹرخایا صوبے کی قدرتی وسائل سے مالا مال اور رقبے کی لحاظ کو ملحوظ نظر رکھتے تو آج یہاں لوگ اس قدر بد حالی کا شکار نہ ہوتے تو آج اقتصادی ترقی اورخوشحالی سے ہمکنار ہوتا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اقتصادی زونز میں نئی صنعتوں کے قیام سے نوجوانوں کوروزگار کے مواقع مل جائینگے ہمسایہ ممالک کی بارڈر بندش سے خودساختہ بے روزگاری بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کی وسائل پر تحفظات اور خدشات کو دور کرنے کے لیے عملی اقدام اٹھائے سی پیک اور خصوصا مغربی روٹ ایک نئی جہت اور نئے وژن سے معاشی اور معاشرتی ترقی کو موثر انداز میں فروغ ملے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *