Banner
Daily Sahafat Quetta
September 15, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلیجھل مگسی میں ریسٹ ہاؤس اور تھانے پر مسلح افراد کا حملہسیاست کی اصل عظمت اقتدار نہیں عوام کا اعتماد اور خدمت ہے، گورنر جعفر خان مندوخیلعوام نے اعتماد کرکے اسمبلی بھیجا انکی توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، شعیب نوشیروانیجمہوریت عوامی شمولیت اور بنیادی حقوق کے تحفظ سے مضبوط ہوتی ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیعوامی شکایات کے حل میں تاخیر قبول نہیں، کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچسبی کے علاقے سے نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمدکندھ کوٹ میں خونی قبائلی تنازعات کے خلاف امن مارچاسلام آباد: پیٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت کا ‘پیٹرولیم سمارٹ لاک ڈاؤن’ کا امکانمہنگائی نے عوام کی معاشی سانسیں روک دی ہیں، مولانا قاری مہراللہکیو ڈی اے نے دو پبلک پارکس کی شفاف مسابقتی بولی اور ناکارہ مشینری کی نیلامی مکمل کرلی

ہرنائی کی کینسر مریضہ کے علاج کے لیے سرکاری فنڈز منظور، وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت کا مراسلہ جاری

صوبائی وزیر برائے محکمہ کموڈیٹی مینجمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نورمحمد خان دمڑ کی خصوصی سفارش پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع ہرنائی سے تعلق رکھنے والی کینسر کی مریضہ محترمہ پاپو بی بی زوجہ شین گل خان کے علاج کے لیے سرکاری خرچ پر فنڈز کی فوری منظوری دے دی وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کراچی کو باقاعدہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے مریضہ کا علاج سرکاری اخراجات پر کرنے کی ہدایت کی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان غریب اور مستحق مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان کسی بھی مستحق مریض کو علاج کی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہنے دے گی انہوں نے کہا کہ پاپو بی بی کے علاج کے لیے سرکاری اخراجات کی منظوری وزیراعلیٰ بلوچستان کے عوام دوست اور انسان دوست وڑن کا عملی ثبوت ہے۔ حکومت مشکل کی گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مستحق افراد کی ہر ممکن مدد جاری رکھی جائے گی محکمہ صحت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مریضہ کے علاج کی اجازت ایک ماہ کے لیے مو¿ثر ہوگی، جبکہ کینسر کے علاج کے سلسلے میں او پی ڈی (OPD) کی سہولت بھی اس منظوری میں شامل ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کے اس انسانی ہمدردی پر مبنی اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سرکاری تعاون سے مریضہ کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آئے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *