Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں لرزہ خیز واقعہ، 15 سالہ بیوی شوہر کے ہاتھوں قتلحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیمبلوچستان میں لرزہ خیز واقعہ، 15 سالہ بیوی شوہر کے ہاتھوں قتلحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم

وفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن کی ادائیگی اور تصدیق کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے پنشنرز کے لیے نئے ڈیجیٹل پنشن قواعد جاری کردیے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق اب پنشن کی ادائیگی ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ پنشنرز کے لیے ہر 6 ماہ بعد نادرا کے ذریعے ڈیجیٹل تصدیق کرانا لازمی ہوگا۔

پنشنرز یہ تصدیق نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز کے ذریعے کرا سکیں گے۔ نئے نظام کے تحت پنشن کی رقم براہِ راست پنشنر کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔

نئے قواعد کے مطابق پنشن کی تصدیق کے لیے مارچ اور ستمبر کا سابقہ شیڈول ختم کردیا گیا ہے اور بینک اب پنشنرز سے بائیومیٹرک تصدیق یا لائف سرٹیفکیٹ طلب نہیں کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق صرف ڈیجیٹل تصدیق نہ ہونے کی بنیاد پر پنشن اکاؤنٹ کو ڈورمنٹ نہیں کیا جائے گا، تاہم اگر مسلسل 6 ماہ تک ڈیجیٹل تصدیق نہ کرائی گئی تو پنشن کی منتقلی عارضی طور پر روک دی جائے گی۔

ڈیجیٹل تصدیق مکمل ہونے کے بعد پنشن کی رقم دوبارہ منتقل کردی جائے گی۔ حکومت کے مطابق نئے نظام کا مقصد پنشن کی ادائیگی اور تصدیق کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *