Banner
Daily Sahafat Quetta
October 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاجے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیاحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلتبیرئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 13, 13 سال قید کی سزاجے ڈی وینس کا محسن رضائی کو خط، ٹرمپ نے ایران کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے سے انکار کردیاحیوانی جبلت اور انسانی شعور: بقاء کی جنگ کا فلسفہمیرٹ پر اصلاحات سے قوم پرست جماعتیں خائف کیوں ہیں؟ میر ظہور بلیدی کا سوالصحافیوں کے حقوق، تحفظ اور وقار کے لیے متحد ہونا ہوگا، میاں اشتیاق علیچیف آفیسر محیب اللہ بلوچ کی ذاتی دلچسپی اور نگرانی سے لورالائی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری، عوامی حلقوں کا خراجِ تحسینبسم اللہ خان لونی، چھ سال بعد بھی یادوں میں زندہ ایک مخلص سیاسی، قبائلی اور سماجی رہنماناصرآباد میں تین روز سے بجلی بند، پینے کے پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی، حاجی حسن ناصرروہڑی: بیٹے کو مبینہ طور پر جلانے اور جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرانے کا الزام، بزرگ خاتون کا احتجاجشاہراہوں پر دوڑتے متحرک بم اور ہماری غفلت

حب میں پانی کی ضلع سے باہر ترسیل پر پابندی، تمام سابقہ اجازت نامے منسوخ

حب نمائندہ خصوصی

اہم صنعتی حب شہر میں پانی کی قلت کے پیشِ نظر ضلع سے باہر پانی کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان
تفصیلات کے مطابق

ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان دفتر سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حب شہر بھر میں دفعہ 144 کے تحت حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے پانی کی نقل و حمل کے تمام سابقہ این او سیز اور اجازت نامے منسوخ کر دیئے گئے ہیں ضلع حب میں پانی کی شدید قلت کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر حب نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سے باہر پانی کی ترسیل، فراہمی اور نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا ڈپٹی کمشنر حب کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث عوام، گھریلو صارفین، زراعت اور صنعتی شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے پانی کے موجودہ ذخائر کو محفوظ بنانے اور ضلع کے اندر پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے جاری حکم نامے کے تحت ضلع حب کے کسی بھی آبی ذخیرے یا ذریعے سے پانی ٹینکرز، باؤزرز، ٹینکروں، پائپ لائنوں یا کسی بھی دوسرے ذریعے کے ذریعے ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی ہوگی تاہم مجاز اتھارٹی کی جانب سے قانون کے مطابق خصوصی تحریری اجازت کی صورت میں استثنیٰ دیا جاسکے گا ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے میں پانی کی ترسیل کے لیے پہلے سے جاری تمام این او سیز، اجازت ناموں اور منظوریوں کو بھی فوری طور پر منسوخ قرار دیا گیا ہے، جبکہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حب کو پابندی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے، پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کے ذریعے غیر قانونی نقل و حمل روکنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح محکمہ آبپاشی کے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کو سابقہ اجازت ناموں کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق انہیں واپس لینے یا منسوخ کرنے اور نئے اجازت نامے جاری نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جاری حکم نامے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ پولیس اور محکمہ آبپاشی کے ذمہ دار افسران پابندی پر عمل درآمد کی نگرانی اور رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو پیش کریں گے ڈپٹی کمشنر حب کے مطابق یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور قانون کے تحت مقررہ مدت تک برقرار رہے گا.

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *