Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
حکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورحکومت نے ساڑھے 7 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدیوفاقی حکومت کا پینشن کی ادائیگی سے متعلق بڑا فیصلہسیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاکاسرائیل کے گرد گھیرا تنگ: یورپ دور، مسلم دنیا نئی صف بندی میںنصف صدی بعد خاتون کو وراثتی جائیداد کیس میں ریلیف مل گیاامریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیںپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کا علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہور

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور واشک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کو خاران اور واشک میں کارروائیاں کی گئیں۔ خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے سڑک بلاک کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جبکہ کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واشک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر کارروائی کے ذریعے تباہ کیا، جس کے نتیجے میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق واشک میں کارروائی کے دوران 2.9 ٹن دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جسے دہشت گرد مبینہ طور پر دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات (آئی ای ڈیز) کی تیاری میں استعمال کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *