Banner
Daily Sahafat Quetta
September 9, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ“کرائمینالوجسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاقیام، مقاصد، علمی کردار اور پاکستانی معاشرے میں اس کی اہمیت و کردار”برطانوی استعمار کی ناکامی اور امریکی بالادستی کے اسباب، دی گریٹ گیم1965 اور 1971 کے فضائی معرکوں کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، کَیس لاہورمیر عبداللہ جان بزنجو کے انتقال پر زبیر زامرانی کا اظہارِ تعزیتکوئٹہ ،پی اے سی کا سول ہسپتال کے کروڑوں روپے کے آڈٹ پیراز پر اظہار برہمیآپریشن سوم ناتھ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے،سیدال ناصرصوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑصوبے میں مالداری کے فروغ کےلئے عملی اقدامات جاری ہیں ،فیصل جمالیعوامی مسائل حل کئے بغیر پارلیمان تک پہنچنا ممکن نہیں ،محمد خان لہڑیصوبے میں امن کی بحالی کیلئے ملک دشمن عناصر کےخلاف اپنا کردار اد ا کرینگے ،سلیم کھوسہ

صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری اولین ترجیح ہے ،بخت کاکڑ

وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسپتالوں میں سہولیات کی کمی کو دور کرنے اور مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں‘ےہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چےت کرتے ہوئے کہی‘ وزیر صحت نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بنیادی صحت کی سہولتوں کے حوالے سے برسوں سے محرومیوں کا شکار ہیںہماری کوشش ہے کہ یہ محرومیاں ختم ہوں اور صوبے کے ہر شہری کو صحت کی بہتر سہولیات اس کی دہلیز پر میسر آئیںبخت محمد کاکڑ نے واضح کیا کہ صوبے کے بڑے اسپتالوں کے ساتھ ساتھ دیہی مراکز صحت کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے‘ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی پوری کرنے کے لیے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے شفاف نظام وضع کیا جا رہا ہے‘وزیر صحت نے کہا کہ صوبے میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ غریب اور مستحق خاندان مفت علاج کی سہولت سے استفادہ کر سکیں‘ ان کا کہنا تھا کہ زچہ و بچہ کی صحت، ویکسینیشن مہم اور ایمرجنسی سروسز میں بہتری کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘بخت محمد کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت میں اصلاحات لا کر کرپشن اور بدعنوانی کے تمام راستے بند کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی ہی اصل کامیابی ہے اور اس مقصد کے لیے عملی اقدامات جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *