Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان ایوی ایشن کمپنی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ،سرفراز بگٹیریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستانصوبہ بھر بالخصوص ڈسٹرکٹ پشین میں جنگل کاقانون نافذہے، قاری شاہ محمدNOTICE INVITING TENDER: DPRQ/PRQ NO.1282/9-9-2026کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتاربلوچستان ایوی ایشن کمپنی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے ،سرفراز بگٹیریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستانصوبہ بھر بالخصوص ڈسٹرکٹ پشین میں جنگل کاقانون نافذہے، قاری شاہ محمدNOTICE INVITING TENDER: DPRQ/PRQ NO.1282/9-9-2026کوئٹہ ، سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزم پسٹل اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکوئٹہ ، تھانہ شالکوٹ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتارکوئٹہ، سول اسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا دعوی بے بنیاد، انکوائری رپورٹ جاریتربت ، اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی مسلح افراد نے چھین لیامریکہ کی سازشوں سے عالم اسلام بدامنی اور خانہ جنگی کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ ،غیر قانونی کرش پلانٹ کیخلاف کارروائی ،13افراد گرفتار

کوئٹہ: ایف بی آر حکام کی کاشف حیدری اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات، خصوصی ٹیکس اسکیم پر گفتگو

کوئٹہ: ایف بی آر حکام کی کاشف حیدری اور تاجر رہنماؤں سے ملاقات، خصوصی ٹیکس اسکیم پر گفتگو
تاجروں کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی اسکیم قابلِ قبول نہیں، کاشف حیدری کی ایف بی آر افسران سے گفتگو
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، صوبائی رہنماء عزت اللہ کاظمی، محمد مہدی اور دیگر عہدیداروں سے ایف بی آر حکام ارباز خان انسپکٹر، ٹیم لیڈر سرور اور دیگر افسران نے ملاقات کی، جس میں چھوٹے تاجروں کے لیے متعارف کرائی گئی خصوصی ٹیکس اسکیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ایف بی آر حکام نے تاجروں کو خصوصی ٹیکس اسکیم کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 20 کروڑ روپے تک کی سالانہ سیل والے دکانداروں کے لیے یہ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت سالانہ سیل پر صرف ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ کم از کم قابلِ ادائیگی ٹیکس 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم کے تحت تاجروں کے لیے ایک صفحہ کا سادہ اور آسان گوشوارہ فارم متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ رجسٹریشن اور ٹیکس فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ، موبائل ایپ اور متعلقہ ٹیکس سہولیات کے ذریعے آسان فائلنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری اور دیگر تاجر رہنماؤں نے خصوصی ٹیکس اسکیم کے حوالے سے ایف بی آر حکام سے مختلف امور پر سوالات کیے اور تاجروں کو درپیش مشکلات، ٹیکس نظام میں آسانی اور اسکیم کے عملی نفاذ سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ کاشف حیدری نے کہا کہ تاجروں کو ٹیکس نظام میں شامل کرتے ہوئے انہیں سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنا ضروری ہے، جبکہ کسی بھی نئی ٹیکس اسکیم کے نفاذ سے قبل تاجر برادری کو مکمل طور پر اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور ایف بی آر کو چاہیے کہ چھوٹے تاجروں کے لیے ٹیکس نظام کو مزید آسان، شفاف اور قابلِ عمل بنایا جائے تاکہ تاجر رضاکارانہ طور پر ٹیکس نیٹ کا حصہ بن سکیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خصوصی ٹیکس اسکیم کے حوالے سے تاجروں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایف بی آر اور تاجر تنظیموں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *