Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصر

6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصر

پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، جو شہداء کی عظیم قربانیوں، غازیوں کی شجاعت اور پوری قوم کے جذبۂ حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں افواجِ پاکستان نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنائے، جبکہ قوم نے اتحاد اور عزم کے ساتھ اپنی افواج کا بھرپور ساتھ دیا۔ شہداء کی قربانیاں ہمیں قومی اتحاد، ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے متحد رہنے کا درس دیتی ہیں۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ آج قومی دفاع صرف سرحدوں کے تحفظ تک محدود نہیں بلکہ معاشی استحکام، آئین و قانون کی بالادستی، مضبوط جمہوری ادارے، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی اور سماجی ہم آہنگی بھی قومی طاقت کے اہم ستون ہیں۔ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے معیشت اور اداروں کو مستحکم اور نوجوانوں کو جدید تعلیم و ہنر سے آراستہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، تاہم قومی سلامتی، خودمختاری اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ متحد کھڑی ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کی سفارتی و قائدانہ کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی کشیدگی کم کرنے اور خطے کو بڑے تصادم سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم پر زور دیا کہ وہ شہداء کے جذبۂ قربانی کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے پاکستان کو مضبوط، متحد، خوشحال اور باوقار ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے ملک کے امن، استحکام اور خوشحالی اور افواجِ پاکستان کے جوانوں کی حفاظت کے لیے دعا بھی کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *