Banner
Daily Sahafat Quetta
September 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت7 ستمبر قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا عظیم یومِ فتح ہے، مولانا عبدالقادر لونیعقیدہ ختمِ نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ،مولانا عبدالرفیقجھل مگسی: ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاکوئٹہ: سول ویٹرنری ہسپتال میں جدید ویٹرنری سہولیات کا افتتاحتعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے ،مہراللہ بادینیحاجی عبدلواحد لمڑ انتقال کرگئےگوھر کاریز گرلز مڈل سکول میں یومِ دفاع کی شاندار تقریباسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ ماجد سلیم سے سردار محمد حنیف سرگڑہ کی ملاقاتنادرا اور نیرا کے مابین جاری شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے لیے صومالیہ کی نیشنل آئیڈینٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے وفد کا نادرا کا دورہیومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید، نشانِ حیدر کو خراجِ عقیدت

گنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

گنداواہ: کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دیا گیا، تاہم فرار ہوتے ہوئے حملہ آوروں نے ایک خالی ریسٹ ہاؤس کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر مسلح افراد 8 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور خودکار و بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی جھل مگسی پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی 151 ونگ کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس پر مسلح افراد پسپا ہوکر پولیس اسٹیشن کے پچھلے حصے کی جانب فرار ہوگئے۔

فرار کے دوران حملہ آوروں نے ایک خالی ریسٹ ہاؤس کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت تقریباً 8 ماہ قبل ایف سی اہلکاروں کے استعمال میں تھی، تاہم اس وقت غیر آباد تھی۔

واقعے کے بعد پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی کی جانب سے علاقے میں سرچ اور اسکیننگ کا عمل جاری ہے، جبکہ واقعے میں ہونے والے نقصان اور دیگر تفصیلات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *