Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

ملک بھر میں آج یوم دفاع و شہداء پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: پاکستان بھر میں آج 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداء منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ ملک کی مساجد میں نماز فجر کے بعد شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔ اس روز بھارتی فوج نے لاہور سمیت مختلف محاذوں پر پیش قدمی کی کوشش کی، تاہم پاکستانی افواج نے قوم کے تعاون اور بھرپور عزم کے ساتھ دفاع وطن کا مقابلہ کیا۔

لاہور کے محاذ پر ستلج رینجرز کے جوانوں نے دشمن کی پیش قدمی روکنے کے لیے قربانیاں دیں، جبکہ بی آر بی نہر کے پل کی تباہی سے بھارتی فوج کی پیش قدمی متاثر ہوئی۔ اسی محاذ پر میجر عزیز بھٹی شہید نے غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور انہیں نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

سیالکوٹ کے چونڈہ محاذ پر بھی پاکستانی افواج نے بھارتی فوج کی پیش قدمی کا مقابلہ کیا۔ یہ محاذ جنگی تاریخ میں بڑے ٹینک معرکوں میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں پاکستانی فوج نے بھارتی حملے کو آگے بڑھنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔

1965ء کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھی مختلف محاذوں پر کارروائیاں کیں اور دفاع وطن میں اہم کردار ادا کیا۔ جنگ کے دوران پاکستانی افواج اور عوام نے اتحاد، عزم اور قربانی کے جذبے کا مظاہرہ کیا۔

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی آزادی، خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کر رہی ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *