Banner
Daily Sahafat Quetta
September 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکامنیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا کی تعیناتی سے متعلق متنازع مواد نشر کرنے پر صحافی بلال غوری گرفتارحماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور فسطائیت کی بدترین مثال ہے، پاکستان تحریک انصافیوم دفاع؛ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لیےلاہور : پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتاروزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی میر غلام دستگیر بادینی سے تعزیتفتنہ قادیانیت تاریخ اسلام میں سب سے بڑا ارتدادی فتنہ ہے،پیر سید عنایت علی شاہ بادشاہ6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،سیدال خان ناصرمستونگ میں زمینداروں کے باغات کی مبینہ کٹائی، تشویش کی لہرکوئٹہ ریلوے میں بڑا انکشاف، اسٹیشن ماسٹر سمیت 3 ملازمین گرفتارگنداواہ میں کوٹڑہ پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام

اٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغاز

حب( نمائندہ خصوصی)

اٹک سیمنٹ فیکٹری حب کے جنرل مینیجر رضا خان خٹک نے مقامی لوگوں کی مدد اور معاونت کرکے خدمتِ کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ایک بہت ہی مستحق غریب شخص جھونپڑی میں رہنے پر مجبور تھا تو ہنگامی بنیادوں پر اس کیلئے گھر کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ جنرل مینیجر رضا خان خٹک

تفصیلات کے مطابق

اٹک سیمنٹ فیکٹری حب کے جرنل مینیجر ریٹائرڈ کرنل رضا خان خٹک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اٹک سیمنٹ فیکٹری کے قریبی علاقے کے ایک نہایت ہی غریب اور مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اٹک سیمنٹ فیکٹری، فوجی فاؤنڈیشن کی رہنمائی میں عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ہمیشہ غریب مستحق لوگوں کی خدمت اور معاونت، تعلیم،صحت سمیت و دیگر فلاحی کاموں میں سب سے پہلے اور اول پیش قدم رہا ہے۔
اسی سلسلے میں اٹک سیمنٹ فیکٹری کے قریبی گاؤں کے ایک بہت ہی مستحق مقامی شخص کی صرف ایک فریاد پر فوجی فاؤنڈیشن اور اٹک سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ فوری طور پر حرکت میں آئی ہے اٹک سیمنٹ فیکٹری کے جنرل مینیجر ریٹائرڈ کرنل رضا خان خٹک کی خصوصی کاوشوں اور دلچسپی سے یہ ایک انتہائی غریب شخص تھا جو جھونپڑی میں رہنے پر مجبور تھا اور جس کے پاس اپنے اور اپنے خاندان کے لیے سر چھپانے تک کی مناسب جگہ موجود تک نہیں تھی جسے فوجی فاؤنڈیشن کی ہدایات پر اٹک سیمنٹ فیکٹری نے ہنگامی بنیادوں پر اس کے لیے گھر کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

ان شاء اللہ بہت جلد یہ شخص اپنی باعزت رہائش میں منتقل ہو سکے گا اور اسے ایک محفوظ چھت میسر آ جائے گی۔
اس اقدام کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ یہ شخص نہ اٹک سیمنٹ فیکٹری کی انتظامیہ کے کسی فرد کو جانتا ہے اور نہ ہی فوجی فاؤنڈیشن کے کسی نمائندے سے اس کی کوئی ذاتی واقفیت ہے وہ صرف ان اداروں کا نام جانتا ہے، لیکن جس انداز اور خلوص کے ساتھ وہ ان کا شکریہ ادا کر رہا ہے،

وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مقامی آبادی کے دلوں میں فوجی فاؤنڈیشن اور اٹک سیمنٹ فیکٹری کے لیے کس قدر محبت، اعتماد اور احترام موجود ہے یہ صرف ایک گھر کی تعمیر نہیں، بلکہ ایک غریب خاندان کے لیے امید، عزت اور محفوظ مستقبل کی بنیاد ہے۔
فوجی فاؤنڈیشن اور اٹک سیمنٹ فیکٹری ان شاء اللہ علاقے کے مستحق لوگوں کی فلاح و بہبود، خواتین کی بااختیاری، روزگار اور دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعے خدمت کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھائیں گے جہاں ضرورت ہوگی، وہاں مدد پہنچے گی جہاں فریاد ہوگی، وہاں امید پیدا کی جائے گی یہی خدمتِ خلق ہے، یہی اصل انسانیت ہے ایک فریاد اور فوری مدد خدمتِ انسانیت کی ایک خوبصورت مثال اٹک سیمنٹ فیکٹری کے جنرل مینیجر ریٹائرڈ کرنل رضا خان خٹک نے حب شہر کے مقامی صنعت میں صفحہ اول رہتے ہوئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے خدمت انسانیت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے عوامی حلقوں کی تعریف کی گئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *