Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمیچمن میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پُروقار ریلی کا انعقادعلم، ذہانت کاری،تحقیق و جستجو کے نئے زاویے وامکانات اے آئی Ai اور خوف کے درمیان انسان کا مستقبل !!!یومِ دفاع و شہدا: عظمتِ لوح و قلم اور خونِ وفا کی آفاقی داستانشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز – 1965 کی فضائی جنگاٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغازعوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالیبڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئیملک شدید معاشی بحران، انتظامی ابتری اور داخلی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیاشالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار اور راہ گیر زخمیچمن میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پُروقار ریلی کا انعقادعلم، ذہانت کاری،تحقیق و جستجو کے نئے زاویے وامکانات اے آئی Ai اور خوف کے درمیان انسان کا مستقبل !!!یومِ دفاع و شہدا: عظمتِ لوح و قلم اور خونِ وفا کی آفاقی داستانشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز – 1965 کی فضائی جنگاٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغازعوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالیبڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئیملک شدید معاشی بحران، انتظامی ابتری اور داخلی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بلوچستان کی ہر بیٹی کے ہاتھ میں ہنر، علم اور روزگار دیکھنا چاہتے ہیں، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپینورشپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 600 خواتین کی تربیت مکمل ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 100 خواتین کو کاروبار شروع کرنے کے لیے مالی معاونت کی فراہمی انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے حکومتی عزم کا عملی ثبوت ہے۔ حکومت بلوچستان خواتین کو تعلیم، ترقی، روزگار اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ بلوچستان کی ہر بیٹی کے ہاتھ میں ہنر، علم اور روزگار ہو، بارود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت خواتین کو آگے بڑھنے اور بااختیار بنانے کے لیے مواقع پیدا کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب دہشت گرد عناصر بلوچ بچیوں کو خودکش بمبار بنا کر تباہی اور تاریکی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ہماری بچیوں کے مستقبل کو تشدد اور تباہی سے جوڑنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت ان کے مستقبل کو تعلیم، ہنر، روزگار اور خوشحالی سے وابستہ کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کا مستقبل تعلیم اور ترقی میں دیکھنا چاہتے ہیں یا دہشت گردی اور تباہی میں۔ میر سرفراز بگٹی نے عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کی بیٹیوں کے روشن، محفوظ اور بہتر مستقبل کے لیے صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *