Banner
Daily Sahafat Quetta
September 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چمن میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پُروقار ریلی کا انعقادعلم، ذہانت کاری،تحقیق و جستجو کے نئے زاویے وامکانات اے آئی Ai اور خوف کے درمیان انسان کا مستقبل !!!یومِ دفاع و شہدا: عظمتِ لوح و قلم اور خونِ وفا کی آفاقی داستانشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز – 1965 کی فضائی جنگاٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغازعوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالیبڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئیملک شدید معاشی بحران، انتظامی ابتری اور داخلی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیاجمعیت نظریاتی مظلوم ملت کی آواز اور اکابرین دیوبند کی امانت ہے،مولانا محمود الحسن قاسمیچمن میں یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے پُروقار ریلی کا انعقادعلم، ذہانت کاری،تحقیق و جستجو کے نئے زاویے وامکانات اے آئی Ai اور خوف کے درمیان انسان کا مستقبل !!!یومِ دفاع و شہدا: عظمتِ لوح و قلم اور خونِ وفا کی آفاقی داستانشہداء کا لہو، شاہینوں کی پرواز – 1965 کی فضائی جنگاٹک سیمنٹ فیکٹری حب کا مستحق غریب خاندان کیلئے گھر کی تعمیر کا آغازعوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، محمد علی جمالیبڑیچ اور نورزئی قبائل کے درمیان قتل کا تصفیہ، فریقین میں صلح ہوگئیملک شدید معاشی بحران، انتظامی ابتری اور داخلی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالقادر لونیکندھ کوٹ میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیاجمعیت نظریاتی مظلوم ملت کی آواز اور اکابرین دیوبند کی امانت ہے،مولانا محمود الحسن قاسمی

بلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خان

سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی زیر صدارت صوبے بھر میں پھل و سبزی منڈیوں غلہ منڈیوں بس ٹرمینلز اور مویشی منڈیوں کی فعالیت اور ان میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام چھ زونز کے چیف انجینئرز افسران کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس موقع پر متعلقہ حکام کی جانب سے مختلف منصوبوں پر جاری پیش رفت درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ بلوچستان کی معیشت میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہےلہٰذا ان شعبوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مارکیٹ انفراسٹرکچر کی ترقی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کسانوں تاجروں اور کاروباری طبقے کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ زرعی پیداوار اور مویشیوں کی تجارت کو مزید فروغ دیا جا سکے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ جاری منصوبوں کے تحت پھل و سبزی منڈیوں میں صفائی ستھرائی نکاسی آب کے مو¿ثر نظام کولڈ اسٹوریج پارکنگ ایریاز اور ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس سے نہ صرف زرعی اجناس کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ کسانوں اور تاجروں کو بھی بہتر کاروباری ماحول میسر آئے گا سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مزید تیزی سے کام کیا جائے اور چیف انجینیر ز خود بھی ہفتہ وار ان منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا کریں انہوں نے واضح کیا کہ جہاں کہیں بھی تکنیکی یا انتظامی مسائل درپیش ہیں انہیں فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر نا ہو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا مو¿ثر جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم صوبے بھر میں جاری منصوبوں کا معائنہ کرکے ان کی موجودہ صورتحال معیار اور پیش رفت کے حوالے سے جامع رپورٹ تیار کرے گی جو سیکریٹری آفس میں پیش کی جائے گی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ہدایات کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *