Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیزیارت کی ترقی اور سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، نور محمد دمڑجماعت اسلامی کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال، ڈیرہ مراد جمالی میں کاروباری مراکز بندبدامنی پھیلا نے والے انسانیت کے دشمن ہیں، مولانا محمد طاہر توحیدیامجد علی خان کی ملازمت مکمل، نصیرآباد میں الوداعی تقریبڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر جھل مگسی سے اساتذہ، معززین اور صحافیوں کی ملاقاتمسلم لیگ ن نے بلوچستان کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ‘عاصم کرد گیلوکوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلاتکوئٹہ‘ قصاب خانوں کے سامنے جانور ذبح کرنے سے شہریوں کو مشکلات، تعفن اور بیماریوں کا خدشہ6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانیخواتین کے تحفظ کے لیے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیزیارت کی ترقی اور سیاحت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ میں صفائی کا نظام درہم برہم، شہر کے مختلف علاقے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل، شہریوں کو مشکلات

کوئٹہ شہر میں میں صفائی کا نظام بدترین صورتحال سے دوچار ہوگیا، مختلف علاقوں میں کچرے کے ٹپ بھرے پڑے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر کئی روز سے کچرا نہ اٹھائے جانے کے باعث تعفن پھیل رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی کا نظام ایک نجی کمپنی کے حوالے کیے جانے کے بعد صورتحال میں بہتری کے بجائے مزید بگاڑ پیدا ہوگیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ٹھپ کچروں سے بھرے پڑے ہیں جس کے باعث بدبو پیدا ہورہی ہے اور جس سے مختلف بیماریان جنم لے رہی ہے ‘عوامی حلقوں نے شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں علمدار روڈ ،کانسی روڈ، شالدرہ ،سورج گنج بازار ،لیاقت بازار اور دیگر علاقوں میں صبح سویرے صفائی کی بجائے دن 10 بجے نجی کمپنی کے عملہ آکر صفائی کررہے ہیں جس کے باعث گرد غبار پھیل رہی ہے اور اہم شاہراہوں پر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں کچرا دان اور ٹپ بھر جانے کے باوجود بروقت صفائی اور کچرا اٹھانے کا مو¿ثر انتظام نہیں کیا جا رہا۔ کچرے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بدبو اور تعفن سے ماحول بھی متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں کے مطابق شہر کی اہم شاہراہوں پر صفائی کا کام صبح سویرے مکمل کرنے کے بجائے دن کے اوقات میں کیا جا رہا ہے۔ بعض شاہراہوں پر صبح کے بجائے تقریباً 10 سے 12 بجے تک** صفائی کا عمل جاری رہتا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مصروف اوقات میں صفائی کی گاڑیوں اور عملے کی موجودگی سے ٹریفک کا دباو¿ مزید بڑھ جاتا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں متعدد نالیاں بھی بند پڑی ہیں، جس کے باعث گندا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے لگا ہے۔ کچرے اور گندے پانی کی وجہ سے شہری علاقوں میں تعفن بڑھ رہا ہے جبکہ مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی کے لیے مختص وسائل اور عملے کی موجودگی کے باوجود اگر صفائی کا نظام مو¿ثر انداز میں نہیں چلایا گیا تو صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی کمپنی کی کارکردگی کا فوری جائزہ لیا جائے، کچرے کے ٹپ اور ڈھیروں کو روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جائے، بند نالیوں کی صفائی کرائی جائے اور اہم شاہراہوں پر صفائی کا کام صبح سویرے مکمل کرنے کے لیے مو¿ثر شیڈول بنایا جائے۔عوام نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر کی صفائی کی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیں، کیونکہ گندگی اور تعفن کے باعث شہریوں کو نہ صرف آمدورفت بلکہ صحت کے حوالے سے بھی شدید خدشات لاحق ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *