Banner
Daily Sahafat Quetta
September 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقاے این ایف کی کارروائی، افغان منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک بے نقابپی ای سی کا ملک بھر میں 1,400 گریجویٹ انجینئرز کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ٹریننگ کا آغازعزم سے برتری تک: شاہینوں کا سفرپاک فوج کی مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاکخاران سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی ترجیح ہے، میر شعیب نوشیروانیخواتین کی معاشی خودمختاری کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان کی منڈیوں میں جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے، بابر خانبلوچستان میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ ہے، بلال خان کاکڑلورالائی میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی ورکشاپ، بروقت طبی معائنے کی اہمیت پر زورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

6 ستمبر کا دن ‘ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، میر شعیب نوشیرانی

صوبائی وزراءنے 6 ستمبر یومِ دفاع و شہداءکے موقع پر اپنے مشترکہ پیغام میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءاور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جب قوم نے اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اتحاد، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور قوم ان کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے‘ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیرانی‘ظہور احمد بلیدی‘سلیم کھوسہ اور محمد خان لہڑی نے الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزراءنے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع، سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کی پروا نہیں کی۔ شہداءکی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور پاکستانی قوم اپنے شہداءاور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے ہمیشہ ملک کی سلامتی کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آج بھی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ قومی اتحاد، باہمی اتفاق اور ذمہ داری کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔ صوبائی حکومت امن، ترقی اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ صوبائی وزرائکا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور قوم ان کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور بدامنی کے خلاف جنگ میں بھی قوم اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد اور یکجہتی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ آج ہمیں شہداءکے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزراءنے شہداءکے درجات کی بلندی اور ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم یومِ دفاع کے موقع پر اس عزم کی تجدید کرے کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور امن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *