Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

عوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ عوام نے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس اعتماد کو عملی خدمت، ترقیاتی اقدامات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے،سیاست کو ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ حلقے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے مستقل حل کے لیے مرحلہ وار عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سڑکوں، نکاسی آب، پینے کے صاف پانی، بجلی، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کو یکساں طور پر بہتر سہولیات میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام بھی ترقی کے ثمرات کے برابر مستحق ہیں،حکومت بلوچستان دستیاب وسائل کو عوامی ضرورت کے مطابق بروئے کار لاتے ہوئے ایسے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے جن سے عام آدمی کی روزمرہ زندگی میں حقیقی اور دیرپا بہتری پیدا ہو۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ تعمیراتی کاموں میں معیار، شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنایا جاسکےمتعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ عوامی مفاد کے منصوبوں میں ناقص مٹیریل یا غیر معیاری تعمیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ترقیاتی منصوبوں کو کاغذی کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے عملی طور پر مکمل کرکے عوام کے حوالے کیا جائے۔سردار زادہ فیصل خان جمالی کا کہنا تھا کہ کئی اہم منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں، جن کی تکمیل سے علاقے میں مواصلاتی نظام بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار، کاروبار اور دیگر معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ ترقیاتی عمل کا مقصد صرف سڑکیں اور عمارتیں تعمیر کرنا نہیں بلکہ عوام کے لیے بہتر ماحول، آسان سفری سہولیات اور زندگی کے بنیادی معیار کو بلند کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی فلسفہ عوام کی خدمت، محروم طبقات کی آواز بننا اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے،حلقہ انتخاب کے عوام کے مسائل کو ذاتی مسئلہ سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز اٹھائی جائے گی اور دستیاب وسائل سے زیادہ سے زیادہ عوامی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نے کہا کہ علاقے کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ترقیاتی عمل کسی مخصوص علاقے یا طبقے تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ ضرورت اور ترجیح کے مطابق تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ عوامی نمائندگی کا اصل مقصد عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سننا اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا ہے۔سردار زادہ فیصل خان جمالی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور مستقبل میں بھی عوامی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے منصوبے شامل کیے جائیں گے۔حکومت بلوچستان اور منتخب نمائندگان کی مشترکہ کوششوں سے علاقے میں بنیادی سہولیات کے فقدان کو کم، پسماندگی کا خاتمہ اور عوام کو بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *