Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
طلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگاطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیریاست پشتونوں کے آئینی حقوق تسلیم کرے، محمود خان اچکزئیپاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقررپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مری

حب نمائندہ خصوصی

حب کے عوام کے جائز حقوق کے لیے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کا بھرپور اظہارِ یکجہتی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے صدر حمل خان مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب ہمیشہ ہر مظلوم اور اپنے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے ہر شہری کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی حب کے عوام کے ہر جائز مسئلے پر ان کا بھرپور ساتھ دے گی۔ حب میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ،مختلف علاقوں میں گیس اور پانی کی بندش کے خلاف نیشنل پارٹی حب کی جانب سے کیے جانے والے پُرامن احتجاج کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

حب میں کے الیکٹرک کی جانب سے جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ، بالخصوص ایک دن کے وقفے کے بعد تقریباً 24 گھنٹے تک بجلی کی بندش، نے شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے۔گیس، پانی اور بجلی ہر گھر، کاروبار اور روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، جبکہ اس طویل لوڈشیڈنگ سے عوام شدید اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔

حب ایک بڑی آبادی اور بلوچستان کا ایک اہم صنعتی و تجارتی ضلع ہے، اس کے باوجود یہاں بجلی کی فراہمی کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ کے الیکٹرک کو چاہیے کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور غیر اعلانیہ و طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب عوام کے بنیادی حقوق اور جائز مسائل کے حل کے لیے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری پوری کرتی رہے گی۔ اگر طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو بار ایسوسی ایشن عوام کے ساتھ کھڑی ہو کر آئینی و قانونی دائرہ کار میں مؤثر آواز بلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

حمل خان مری ایڈوکیٹ
صدر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *