Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیابٹی این ایف جے کے زیر اہتمام یومِ خاتونِ جنت ٔ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیاجماعتی مؤقف کی مؤثر ترجمانی کے لیے اطلاعاتی شعبے کو فعال بنانا ہوگا، مولانا عبدالرحمن رفیقای ران، ام ریکہ اور تیسری عالمی جنگ کون کس کو سمجھنے میں ناکام رہا؟مسلم لیگ ہاؤس لاہور میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس، ق لیگ نے کمر کس لیسکھر یونین آف جرنلسٹس کا آزادیٔ صحافت کی تحریک میں بھرپور شرکت کا اعلاناحمد شاہ بہار کی اہلیہ انتقال کر گئیں، کوئٹہ میں فاتحہ خوانی جاریخان کوٹ شھلیانی میں بیگم نصرت بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر دعائیہ تقریبکوکیاں والا اور 219 رب میں پتنگ بازی کا مبینہ بڑھتا رجحان، انتظامیہ خاموش کیوں؟فرخ ممتاز وڑائچ کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر شہریوں کا ردعمل، الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیامیرپورخاص میں پولیو کے عالمی دن پر وہیل چیئر کرکٹ میچ، گلستان معذورین کی ٹیم 10 وکٹوں سے کامیاب

کوہلو میں ہیپاٹائٹس کی صورتحال تشویشناک، سول سوسائٹی کی آگاہی واک

کوہلو (نذر بلوچ قلندرانی) تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ہیپاٹائٹس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سول سوسائٹی کی جانب سے ہیپاٹائٹس آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری افسران، طلبہ، سیاسی و قبائلی عمائدین، سماجی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ہے، آگاہی واک شہید جسٹس محمد نواز مری چوک سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ختم نبوت چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر گئی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر نثار احمد مری، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خالد مری، سماجی رہنما میر نجیب اللہ مری، پاکستان نظریاتی پارٹی کے رہنما ظفر مری، یوتھ فورم کے قطب مری، جمعیت علمائے اسلام کے ابراہیم مری، سماجی کارکن محمد علی مری اور دیگر شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کوہلو میں ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، شرکاء کا کہنا تھا کہ ضلع کے متعدد علاقوں میں کئی خاندان ایسے ہیں جہاں ایک ہی گھر کے دو سے تین افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہیں، تاہم اس صورتحال کی درست تصویر سامنے لانے کے لیے ضلع بھر میں جامع اور فوری اسکریننگ ناگزیر ہے، انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ طبی مراکز میں حفاظتی اصولوں پر سختی سے عملدرآمد ضروری ہے۔ غیر محفوظ طبی طریقہ کار، آلودہ یا دوبارہ استعمال ہونے والی سرنجیں اور حجام کی دکانوں پر غیر محفوظ بلیڈز کا استعمال بیماری کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں، شرکاء نے وفاقی و صوبائی حکومت، محکمہ صحت اور متعلقہ ہیپاٹائٹس پروگرام سے مطالبہ کیا کہ ضلع کوہلو میں ہنگامی بنیادوں پر جامع اسکریننگ مہم شروع کی جائے، متاثرہ افراد کی تشخیص اور مفت علاج کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام کو ہیپاٹائٹس سے بچاؤ، ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھرپور آگاہی فراہم کی جائے، انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ بنیادی مراکز صحت اور دیگر سرکاری طبی مراکز میں ضروری سہولیات، ٹیسٹنگ کٹس اور علاج کی ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مرض کے مزید پھیلاؤ کو بروقت روکا جا سکے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *